تمام گانے بیکار تھے، سونونگم کی اے آر رحمان کے گانوں پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے ساتھی گلوکار اے آر رحمان کے کمپوز کردہ فلم’یُووراج‘ کے گانوں اور میوزک پر تنقید کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سونو نگم نے گانے ’شانو شانو‘ کو معمولی اور اچھا گانا نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’اس پر بات نہ کریں۔ میں جھوٹ نہیں بول سکتا اور خراب گانے کی تعریف نہیں کر سکتا۔‘
فلم کے دیگر گانوں کے بارے میں سوال پر سونو نگم نے کہا، ’وہ بھول جائیے، اس فلم لے سارے گانے بیکار تھے۔‘
View this post on InstagramA post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial)
یاد رہے کہ یُووراج سبھاش گھئی کی ہدایت کاری اور پروڈکشن میں بننے والی ایک میوزیکل رومانوی فیملی ڈراما فلم تھی، جس میں سلمان خان، کترینہ کیف، انیل کپور، اور زید خان نے مرکزی کردار ادا کیے۔
اگرچہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی، لیکن اس کا میوزک اے آر رحمان نے کمپوز کیا اور گلزار نے بول لکھے تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جشن آزادی : باجوں کی فروخت اوراستعمال پر پابندی عائد
اسلام آباد : یوم آزادی 14 اگست سے قبل اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔پاکستان میں کسی بھی خوشی کے موقع پر اس کے جشن منانے کا انداز اس قدر شدید ہوتا ہے کہ لوگ کسی قسم کی حدود و قیود کا خیال نہیں رکھتے اور وہ جشن لوگوں کیلیے تکلیف کا باعث بن جاتا ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا.لیکن اس بار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کسی قسم کے باجوں، شرارت یا بدتہذیبی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے وفاقی دارالحکومت میں باجوں کی فروخت اور ان کے استعمال پرپابندی عائد کردی ہے. جس کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی۔ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد میں لگائے جانے والے تمام اسٹالز سے باجوں کو ضبط کرے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام افسران فی الفور فیلڈ میں نکلیں اور باجوں کی فروخت کیخلاف کارروائیاں یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ باجوں کے خلاف کارروائیاں یوم آزادی تک روزانہ کی بنیاد پر کی جائیں جس علاقے کے اسٹالز سے باجے برآمد ہوئے متعلقہ افسر اس کا ذمہ دار ہوگا۔