بیویوں کیساتھ مساوات اور تعلق؛ اقرار الحسن نے پہلی بار راز فاش کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
لاہور: معروف اینکر اور میزبان اقرار الحسن نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی جس میں انہوں نے پہلی بار تینوں بیویوں کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اقرار الحسن نے اپنی پہلی محبت اور بیوی قرۃ العین اقرار کی خوبیوں کو دل سے سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئنی نے مجھے بچوں کی طرح ٹریٹ کیا اور میری ہر خواہش کو اپنایا
اقرار الحسن نے مزید کہا کہ آئنی (قرۃ العین) کی ہرعادت خوبصورت ہے، اُس کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ وہ سب کا خیال رکھتی ہے اور اس کا دل بہت بڑا ہے۔ میں اسے بہت چاہتا ہوں۔
انھوں نے مزید کہا کہ کل میں عروسہ (دوسری اہلیہ) سے بات کر رہا تھا کہ آئنی کتنی مکمل اور بے عیب شخصیت ہے اور یہ بات خود عروسہ نے کہی کہ آئنی ایک بہترین انسان ہے۔
اقرار الحسن نے مزید کہا کہ میری بیویاں ایک دوسرے کی تعریف کرتی ہیں، یہ ہمارے گھر کا معمول ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : اقرار الحسن نے عید الاضحیٰ اپنی تینوں بیویوں کیساتھ منائی؛ تصاویر وائرل
انھوں نے مزید بتایا کہ میری دو بیویاں (عروسہ اور آئنی) ساتھ رہتی ہیں تو ان کا تعلق قدرتی طور پر گہرا ہے جبکہ تیسری اہلیہ فرح کا مزاج کچھ مختلف ہے۔ میں اس کے ساتھ لنچ کرتا ہوں، وقت گزارتا ہوں اور پھر وہ اپنے گھر چلی جاتی ہے۔ ہمارا رشتہ بھی محبت اور سمجھ بوجھ پر مبنی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس انٹرویو پر مثبت تبصرے کیے اور اقرار الحسن کی اس دیانت داری، عاجزی اور جذباتی انداز کو بے حد سراہا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اقرار الحسن نے کہ آئنی
پڑھیں:
زیادہ فرائز کھانا کس دائمی بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے؟
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہفتے میں تین یا چار بار سے زیادہ فرنچ فرائز کھانا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔
بین الاقوامی محققین کی ایک ٹیم نے آلوؤں کی کھپت اور ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات کے درمیان تعلق جاننے کی کوشش کی۔
تحقیق کے مطابق وہ لوگ جنہوں نے ہفتے میں کم از کم تین بار فرائز کھائے تھے ان میں بیماری کے خطرات میں 20 فی صد اضافہ پایا گیا۔ تاہم، سِکے ہوئے، ابلے یا بھرتا بنے آلو کھانے والوں میں ایسے کوئی خطرات دیکھنے میں نہیں آئے۔
ڈائیبیٹیز یو کے سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر فائے رائلے کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ آلو اور ٹائپ 2 ذیا بیطس کے درمیان تعلق جتنا صاف دکھتا ہے اتنا ہے نہیں۔
محققین نے مطالعے میں امریکا میں کام کرنے والے 2 لاکھ 5 ہزار میڈیکل ملازمین کی صحت سے متعلق مختلف مطالعوں سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔
تقریباً چار دہائیوں تک محققین نے لوگوں کی غذا کے حوالے سے بار بار سروے کیے اور فالو اپ دورانیے کے دوران ٹائپ 2 ذیا بیطس کے 22 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔