سائنسدانوں نے امریکا میں کم سن بچوں کے بالغ ہونے کی وجہ کا سراغ لگا لیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
تحقیق کے مطابق سستی پرفیومز، کاسمیٹکس اور گھریلو مصنوعات میں عام استعمال ہونیوالا کیمیکل مسک ایمبریٹ (Musk Ambrette) لڑکیوں میں جلد بلوغت کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ کیمیکل دماغ کے اس حصے کو متاثر کرتا ہے، جو بلوغت کے عمل کو شروع کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سائنسدانوں نے امریکا میں کم سن بچوں کے بالغ ہونے کی وجہ کا سراغ لگا لیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق بعض لڑکیاں 8 اور بعض لڑکے 9 سال کی عمر میں بالغ ہونے لگے ہیں۔ تحقیق کے مطابق سستی پرفیومز، کاسمیٹکس اور گھریلو مصنوعات میں عام استعمال ہونے والا کیمیکل مسک ایمبریٹ (Musk Ambrette) لڑکیوں میں جلد بلوغت کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ کیمیکل دماغ کے اس حصے کو متاثر کرتا ہے، جو بلوغت کے عمل کو شروع کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کیمیکل کے انسانی صحت پر اثرات کے لیے جامع تحقیق کی ضرورت ہے اور ابھی پابندی کی سفارش کرنا قبل از وقت ہے، لیکن والدین اپنے بچوں کی مصنوعات میں اس کی موجودگی کو چیک کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سندھ میں 35 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کو والدین کے بڑھتے ہوئے انکار نے شدید دھچکا پہنچایا ہے، جہاں حالیہ پولیو مہم کے دوران لگ بھگ 35 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلوانے سے صاف انکار کر دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد پولیو کی یہ مہم ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی زیر نگرانی چلائی گئی، جس میں شہر کے مختلف اضلاع میں انکار کی شرح میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا۔
وزارتِ صحت کے ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ انکار کراچی کے ضلع شرقی میں سامنے آیا، ضلع شرقی میں 8 ہزار سے زائد والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ کے 25 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم یکم سے 7 ستمبر تک جاری رہی، جس کے دوران کراچی میں 21 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس صورتِ حال سے نہ صرف شہر بلکہ ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں، جس کے لیے فوری اور مربوط آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ والدین کو اس مہلک مرض کے خطرات اور ویکسین کی افادیت سے آگاہ کیا جا سکے۔
دوسری جانب قومی ادارہ صحت نے حیدرآباد میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ سے اب تک 7، خیبر پختونخوا سے 18، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔