چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کب تک کام جاری رکھ سکیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کام جاری رکھیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق ہوگا اور آئین اجازت دیتا ہے جب تک نئی تعیناتی نہیں ہوتی یہ کام جاری رکھ سکتے ہیں۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئئی نے یہ تعیناتیاں ڈیڑھ سال تک روک کر رکھی تھیں۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے، اس حوالے سے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورتی عمل ہونا ہے۔
چند روز قبل، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی جلد از جلد تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
خط میں کہا گیا تھا کہ آرٹیکل 215 کے تحت چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجا کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 213 کے تحت آئینی تقاضا پورا کرنے کیلیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لرنر سے ریگولر لائسنس تک، اب جدید موبائل یونٹس کے ذریعےسہولت شہریوں کی دہلیز تک ممکن
سٹی42: پنجاب بھر میں موبائل یونٹس کے ذریعے شہری اب اپنا لرنر لائسنس، لائسنس کی تجدید (رینیول)، اور ریگولر ڈرائیونگ لائسنس با آسانی حاصل کر سکیں گے۔ ریگولر لائسنس کے اجرا کے لیے جدید اے آئی بیسڈ ڈرائیونگ ٹیسٹنگ وینز بھی ان موبائل یونٹس کا حصہ ہوں گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق صوبے بھر کے لیے 118 موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹس تیار کیے جا رہے ہیں جن میں سے 34 گاڑیاں مکمل طور پر تیار ہو چکی ہیں اور رواں ماہ وزیراعلیٰ پنجاب کے افتتاح کے بعد انہیں فیلڈ میں روانہ کر دیا جائے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ 118 میں سے 20 فیصد گاڑیاں خواتین کے لیے مخصوص ہوں گی تاکہ خواتین کو ان کی یونیورسٹیوں، کام کی جگہوں اور دیگر دور دراز علاقوں میں یہ سہولیات آسانی سے فراہم کی جا سکیں۔
نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی
ہر موبائل اسٹیشن میں 4 ٹرمینلز ہوں گے جن میں سے 2 پر لائسنسنگ جبکہ 2 پر ضلعی پولیس کے اہلکار اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ یہ موبائل یونٹس جی پی ایس سسٹم کے ذریعے متعلقہ تھانوں سے منسلک ہوں گے جس سے شہری تھانے کے فرنٹ ڈیسک کی تمام سہولیات بھی ان موبائل اسٹیشنز کے ذریعے حاصل کر سکیں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق یہ یونٹس روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں روانہ کیے جائیں گے تاکہ دور دراز کے علاقوں، خواتین کی جامعات اور ورکنگ مقامات کو خصوصی طور پر ہدف بنایا جا سکے.
44 برس سے مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے