پی ٹی آئی ایم این اے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) منتخب ہوگئے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، طارق فضل چوہدری اور شبلی فراز نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے جنید اکبر کا نام تجویز کیا تھا جس کی دیگر ممبران نے تائید کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا تھا، تاہم گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو نامزد کیا تھا۔
عام انتخابات کے بعد حکومت کے قیام کو قریباً ایک سال ہونے والا ہے، حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے درمیان اختلافات کے باعث اہم عہدے پر تعیناتی میں اتنا وقت لگا۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جس ممبر اسمبلی کا نام تجویز کیا جاتا حکومت اس پر اعتراض عائد کردیتی تھی۔
مزیدپڑھیں:صارفین کی سہولت کے لیے کے الیکٹرک کا بڑا اقدام
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی جنید اکبر
پڑھیں:
لانڈھی ٹائون میں چاروں طرف ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں ‘عبدالجمیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ٹائون میں چاروں طرف ترقیاتی کا م کا جال بچھا رہے ہیں ۔سندھ حکومت جووسائل فراہم کررہی ہے اس سے بڑھ کر کام کررہے ہیں ۔سیوریج کے مسائل نوے فیصد حل کردیئے ہیں ۔واٹر کارپوریشن پانی کی فراہمی کیلئے تعاون کریں۔یہ بات لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے لانڈھی ٹائون یونین کونسل نمبر دو اور تین میں پیور بلاک لگائے جانے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ٹائون میونسپل کمشنر سیدامدادشاہ ،یوسی چیئرمین محمد قاسم خان ،یوسی تین کے چیئرمین نادر علی خان لودھی ،کونسلر سفیان علی خان ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ لانڈھی ٹائون میں آج چاروں طرف ترقیاتی کام ہورہے ہیں ہم دیانت داری کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔جلد لانڈھی ٹائون کراچی کا ماڈل بنے گا ۔عوام تعاون کریں ۔سولڈ ویسٹ اور واٹر کارپوریشن کو اگر بلدیاتی اداروں کے حوالے کردیا جائے تو کراچی کے پچاس فیصد مسائل خودبخود حل ہوجائینگے ۔