پاکستانی طلبہ کا لیزر سے دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے والا جدید روبوٹک نظام
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی:مہران یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک انقلابی روبوٹک ویپن سسٹم تیار کیا ہے جو لیزر گن سے لیس ہے اور دشمن کو روشنی کی رفتار سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے وہ بھی کسی گولہ بارود کے بغیر۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ جدید روبوٹ مصنوعی ذہانت کے ذریعے زمین اور فضا سے ہونے والی جارحیت کا مؤثر جواب دے سکتا ہے اور جانی نقصان کو کم کرتے ہوئے روایتی گولہ بارود کے استعمال کی ضرورت کو ختم کر دیتا ہے۔
ٹیکنالوجی کی خصوصیات
یہ روبوٹ اپنے اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کے قابل ہے۔ لیزر گن کے ذریعے ہدف کو چند لمحوں میں جلا کر ناکارہ بنا دیتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی مدد سے دشمن اور دوست کی شناخت کر سکتا ہے اور زمین سے زمین، زمین سے فضااور فضائی اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا سکتا ہے۔
ٹیکنالوجی کی اہمیت
یہ تخلیقی منصوبہ پاکستان کی دفاعی خود انحصاری کو تقویت دے گا اور ملک کو اسلامی دنیا کا پہلا اور دنیا کا پانچواں ملک بنا سکتا ہے جو دفاعی شعبے میں اس جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے گا۔
طلبہ کی کاوش اور پذیرائی
مہران یونیورسٹی خیرپور کیمپس کے طلبہ کی ٹیم نے اس روبوٹ کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی شوکیس میں پیش کیا، جہاں وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر شخصیات نے اس پروجیکٹ کو بے حد سراہا۔
رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ کی ٹیم کے رکن نے بتایا کہ یہ روبوٹ بیلسٹک ہتھیاروں کا ایک بہترین متبادل بن سکتا ہے اور دفاعی شعبے میں نئے امکانات پیدا کرے گا۔ یہ نظام نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے دفاعی شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: حافظ نعیم الرحمن
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔ بلوچستان کے عوام اور نوجوان تعلیم اور روز گارمانگتے ہیں تو یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ارباب اختیار کے اقدامات نوجوانوں کو مایوس کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد میں بنو قابل پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی کورسز کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، جعفر آباد سے رکن اسمبلی عبد المجید بادینی، پروفیسر محمد ایوب منصور، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جعفرآباد عرفان احمد ابڑو اور دیگر نے بھی انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ لوگوں کو روز گار اور تعلیم سے محروم رکھ کر ترقی کے خوابوں کی تعبیر نہیں مل سکتی۔جس ملک کے 32فیصد نوجوان بے روز گار ہوں وہ کیسے ترقی کرے گا۔اسلامی الخدمت کے پلیٹ فارم سے معیاری اور جدید تعلیم مفت دے رہی ہے۔ ہم تعلیم کے فروغ کی تحریک لے کر چل رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی بغیر اختیار اور اقتدار کے قوم کی خدمت کررہی ہے۔