ملتان میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہیٹرک کا کارنامہ سرانجام دیدیا۔ ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے کیون سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کی وکٹیں حاصل کیں۔نعمان علی پاکستان کیلئے بطور اسپنر ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے بالر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ ملتان میں ٹاس جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاکستانی بولرز نے آج بھی اچھی بولنگ کی اور جلد ہی 2 وکٹیں حاصل کرلیں۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی، انہوں نے مکائل لوئیس کو 4 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 9 رنز پر ساجد خان نے حاصل کی۔ بعدازاں پہلے ٹیسٹ کی طرح آج پھر پاکستانی اسپنرز نے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو جال میں پھنسا لیا۔ ساجد خان اور نعمان علی کی جوڑی نے مل کر اگلی 5 وکٹیں 12 اوورز کے اندر ہی حاصل کرلیں۔ ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ 16.

2 اوورز میں 54 رنز پر گری، یہ وکٹ ابرار احمد نے حاصل کی۔اس ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔  واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز کی نعمان علی ٹیسٹ میچ حاصل کی

پڑھیں:

مون سون بارشوں سے تباہی جاری، ہلاکتوں کی تعداد 221 تک جا پہنچی، 800 سے زائد مکانات مکمل تباہ

ملک میں جاری شدید مون سون بارشوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد بارشوں سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 221 ہو چکی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں دو مرد اور تین بچے شامل ہیں، جبکہ دس افراد زخمی بھی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے اب تک 804 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ 200 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، 470 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، 24 مکانات مکمل اور 168 مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث 40 افراد جاں بحق اور 69 زخمی ہوئے، صوبے میں 78 مکانات مکمل جبکہ 142 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ سندھ میں 22 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے، یہاں 33 مکانات مکمل اور 54 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ بلوچستان میں بارشوں نے 16 افراد کی جان لے لی جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، صوبے میں 8 مکانات مکمل اور 56 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ گلگت بلتستان میں 3 افراد زخمی ہوئے، جبکہ 66 مکانات مکمل اور 71 جزوی طور پر تباہ ہوئے۔آزاد کشمیر میں بارش کے باعث 1 شخص جان سے گیا جبکہ 6 زخمی ہوئے، یہاں 17 مکانات مکمل اور 75 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ اسلام آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا، 35 مکانات جزوی اور ایک مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 مکانات منہدم ہوئے اور 5 مویشی بھی ہلاک ہوئے، ملک بھر میں مجموعی طور پر طوفانی بارشوں سے جانی و مالی نقصان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خطرناک علاقوں سے دور رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان
  • ویسٹ انڈیز سیریز: قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
  • تیسرا ٹی 20: ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری
  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2026 کا شیڈول جاری
  • سیریز کا آخری ٹی20؛ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
  • 2024 سے اب تک زیادہ شکستوں کا منفی ریکارڈ پاکستان کے نام جڑ گیا
  • مون سون کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 252 تک پہنچ گئیں، مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • دیامر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، نظامِ زندگی مفلوج
  • مون سون بارشوں سے تباہی جاری، ہلاکتوں کی تعداد 221 تک جا پہنچی، 800 سے زائد مکانات مکمل تباہ