Daily Mumtaz:
2025-04-25@08:46:59 GMT
خیبر کے علاقے باغ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے چار خوارج مار ڈالے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک خوارج میں عزیزالرحمان عرف قاری اسماعیل اور مخلص شامل ہیں۔
آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)بھارتی ریاست گجرات میں ایک تربیتی طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے سے اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق گجرات کے ضلع امریلی میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہونے والا یہ طیارہ ایک پرائیویٹ ایوی ایشن اکیڈمی کا تھا۔(جاری ہے)
یہ طیارہ پہلے ایک درخت سے ٹکرایا اور پھر خالی پلاٹ میں جا گرا، اس کے بعد طیارے کو شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ضلع امریلی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجے کھرت نے بتایا کہ اس طیارے نے امریلی ٹاون کے گرِیا روڈ پر واقع علاقے میں کریش لینڈنگ کی۔انہوں نے کہا کہ اس طیارے نے امریلی ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور اسے ٹرینی پائلٹ اکیلے اڑا رہا تھا،شاستری نگر کے قریب جب طیارہ گرا تو اسے آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔