چینی بھائیوں کی سیکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کرسکتے، آئی جی سندھ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ چینی بھائیوں کی سیکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کرسکتے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتے کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے شہریوں کو خود ہی خفیہ کیمرے لگوانے کا مشورہ دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے چینی شہریوں کی آمد و رفت محدود ہے، غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) پر عمل درآمد پولیس پر لازم ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ مقامی اسپانسرز کو بھی سیکیورٹی کی وجہ سے پہلے جیسا رسپانس نہیں مل رہا، چینی بھائیوں کی سیکورٹی پر کمپرومائز نہیں کر سکتے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی عدالتی چارہ جوئی کے حوالے سے مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
قواعد سے ہٹ کر بھرتیوں کا کیس: چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی کی درخواست ضمانت خارج
اسلام آباد( صغیر چوہدری )صدر مملکت سے تین قبل زرعی شعبے میں نمایاں اور اعلی کارکردگی کی بنا پر تمغہ امتیاز سے نوازے جانے والے سائنسدان کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی ۔چئیرمین پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل(پی اے آر سی) ڈاکٹر غلام محمد علی کو قواعد و ضوابط سے ہٹ کر بھرتیاں کرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا۔ چئیرمین پی اے آر سی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بعد ازگرفتاری ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے ٹرانسفر ہوکر آنے والے جسٹس محمد آصف نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے پر 29 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔آج 4 روز بعد فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے درخواست ضمانت خارج کردی جبکہ انکے ساتھ گرفتار ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ محمد اخلاق ملک کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی گئی
ڈاکٹر غلام محمد علی اور دیگر کے خلاف پی اے آر سی میں قواعدوضوابط کے خلاف بھرتیوں کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ یہ تمام بھرتیاں اس وقت ہوئیں جبکہ طارق بشیر چیمہ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے وزیر تھے اور انکے حلقے سے 100 سے زائد لوگوں کو مختلف عہدوں پر بھرتی کیا گیا جس میں افسر اور سٹاف شامل ہے۔ چیئرمین پی اے آر سی اور دیگر کے خلاف ایف آئی اے نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سفارش پر انکوائری کے بعد مقدمہ درج کیا تھا ۔ اس سے قابل ۔ سپیشل جج سنٹرل بھی چئیرمین پی اے آر سی کی درخواست ضمانت کی درخواستیں مسترد کر چکے ہیں۔ چئیرمین پی اے آر،سی کو گزشتہ سال زراعت کے شعبے میں جدت لانے اور گراں قدر خدمات پر سب سے اعلی صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ وہ اوورسیز پاکستانی ہیں اور کینڈا سے واپس پاکستان آئے تھے ڈاکٹر غلام محمد علی نے نگاب کے نام سے این اے آر سی میں ایک ریسرچ انسٹیٹیوٹ بھی قائم کیا ۔وہ ڈی جی این اے آر سی بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں