صدر کلاڈیا شین بام نے بدھ کے روز کہا تھا کہ اس طرح کے اقدام کے لیے پناہ گزینوں کو قبول کرنے والے ملک کو راضی ہونا پڑے گا، اور میکسیکو نے ایسا نہیں کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ہمسایہ ملک میکسیکو کی حکومت نے تارکین وطن کو لے کر آنے والے امریکی فوجی طیارے کو اپنی سرزمین پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق میکسیکو نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تارکین وطن کو ملک بدری کے بعد میکسیکو لانے والے امریکی فوجی طیارے کو اترنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ امریکی حکومت میکسیکو میں سی 17 ٹرانسپورٹ طیارے کی لینڈنگ کے منصوبے پر آگے بڑھنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ میکسیکو کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میکسیکو کے امریکا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، اور امیگریشن جیسے معاملات پر تعاون کرتے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے اس ہفتے کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ میکسیکو میں رہیں، کے نام سے ایک پروگرام دوبارہ شروع کر رہی ہے، جس کے تحت غیر میکسیکو پناہ گزینوں کو اس وقت تک میکسیکو میں انتظار کرنے پر مجبور ہونا پڑا، جب تک کہ امریکا میں ان کے مقدمات حل نہیں ہو جاتے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے بدھ کے روز کہا تھا کہ اس طرح کے اقدام کے لیے پناہ گزینوں کو قبول کرنے والے ملک کو راضی ہونا پڑے گا، اور میکسیکو نے ایسا نہیں کیا ہے۔ امریکا اور میکسیکو کے تعلقات اس وقت سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جب ٹرمپ نے پیر کے روز اپنی دوسری مدت کا آغاز دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد پر قومی ایمرجنسی کے اعلان کے ساتھ کیا تھا۔

انہوں نے اب میکسیکو کے ساتھ سرحد پر 1500 اضافی امریکی فوجی تعینات کرنے کا حکم دیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی مزید ہزاروں فوجی تعینات کیے جا سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے میکسیکو کے منشیات فروش گروہوں کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا ہے، خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکا رکھ دیا ہے، اور فروری سے میکسیکو کی مصنوعات پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ شین بام نے صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کی کوشش کی ہے اور واپس آنے والے میکسیکو کے شہریوں کو جگہ دینے کے لیے کھلے پن کا اظہار کیا ہے۔

لیکن بائیں بازو کی رہنما نے یہ بھی کہا کہ وہ بڑے پیمانے پر ملک بدری سے متفق نہیں ہیں اور یہ کہ میکسیکو کے تارکین وطن امریکی معیشت کے لیے اہم ہیں، ملک بدری کی پروازوں کے لیے امریکی فوجی طیاروں کا استعمال پینٹاگون کی جانب سے پیر کے روز ٹرمپ کے قومی ایمرجنسی کے اعلان پر ردعمل کا حصہ ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کے اقدام کے پیش نظر متعدد تارکین وطن کو گوئٹے مالا بھی بھیجا گیا۔ گوئٹے مالا کے مائیگریشن انسٹی ٹیوٹ نے پہلے کے اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا کہ گوئٹے مالا کے 265 شہری 3 پروازوں کے ذریعے پہنچے، جن میں سے 2 فوجی طیاروں کی پروازیں اور ایک چارٹر فلائٹ تھی۔

 گوئٹے مالا کی حکومت نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ اس ہفتے گرفتار کیے گئے تارکین وطن میں سے کوئی بھی جمعے کے روز ملک بدر ہونے والوں میں شامل تھا یا نہیں۔ گوئٹے مالا کے نائب صدر کے دفتر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ وہ پروازیں ہیں جو ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد اڑی ہیں۔ پینٹاگون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے محکمہ دفاع کے دو طیاروں نے امریکا سے گوئٹے مالا کے لیے پروازیں چلائی تھیں۔ صبح وائٹ ہاؤس نے ایکس پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں زنجیروں میں جکڑے ہوئے افراد کو ایک فوجی طیارے میں لے جایا جا رہا ہے، جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ملک بدری کی پروازیں شروع ہو گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تارکین وطن کو امریکی فوجی میکسیکو کے فوجی طیارے میکسیکو کی کی جانب سے ملک بدری نے والے کے روز تھا کہ کے لیے

پڑھیں:

’عیسائیوں کا قتلِ عام‘: ٹرمپ کی نائجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں عیسائیوں کے قتلِ عام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نائجیریا کی حکومت نے فوری طور پر کارروائی نہ کی تو امریکا تیزی سے فوجی ایکشن لے گا۔

ٹرمپ نے ہفتے کی رات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر بیان میں کہا کہ انہوں نے امریکی محکمہ دفاع کو حکم دیا ہے کہ وہ تیز اور فیصلہ کن فوجی کارروائی کی تیاری کرے۔ ٹرمپ کے مطابق، امریکا نائجیریا کو دی جانے والی تمام مالی امداد اور معاونت فی الفور بند کر دے گا۔

انہوں نے لکھا کہ اگر امریکا نے کارروائی کی تو وہ “گنز اَن بلیزنگ” یعنی پوری طاقت سے ہوگی تاکہ اُن دہشت گردوں کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے جو عیسائیوں کے خلاف ہولناک مظالم کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے نائجیریا کی حکومت کو “بدنام ملک” قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر اس نےجلدی ایکشن نہ لیا تو نتائج سنگین ہوں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ، ”اگر ہم حملہ کریں گے تو وہ تیز، سخت اور میٹھا ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسا یہ دہشت گرد ہمارے عزیز عیسائیوں پر کرتے ہیں!“

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، امریکی محکمہ دفاع نے اس بیان پر کوئی تفصیلی تبصرہ نہیں کیا اور وائٹ ہاؤس نے بھی فوری ردعمل دینے سے گریز کیا۔ تاہم امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ”وزارتِ جنگ کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔ یا تو نائجیریا کی حکومت عیسائیوں کا تحفظ کرے، یا ہم ان دہشت گردوں کو ماریں گے جو یہ ظلم کر رہے ہیں۔“

خیال رہے کہ حال ہی میں ٹرمپ انتظامیہ نے نائجیریا کو دوبارہ اُن ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جن پر مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے۔ رائٹرز کے مطابق اس فہرست میں چین، میانمار، روس، شمالی کوریا اور پاکستان بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب، نائجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک مذہبی رواداری پر یقین رکھتا ہے۔ اُن کے مطابق، “نائجیریا کو مذہبی طور پر متعصب ملک قرار دینا حقیقت کے منافی ہے۔ حکومت سب شہریوں کے مذہبی اور شخصی حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔”

نائجیریا کی وزارتِ خارجہ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ ملک دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پرعزم ہے، اور امریکا سمیت عالمی برادری سے تعاون جاری رکھے گا۔

وزارت نے کہا کہ “ہم نسل، مذہب یا عقیدے سے بالاتر ہو کر ہر شہری کا تحفظ کرتے رہیں گے، کیونکہ تنوع ہی ہماری اصل طاقت ہے۔:

یاد رہے کہ نائجیریا میں بوکوحرام نامی شدت پسند تنظیم گزشتہ 15 سال سے دہشت گردی کر رہی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق، بوکوحرام کے زیادہ تر متاثرین مسلمان ہیں۔

تاہم ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ “ہزاروں عیسائیوں کو نائجیریا میں شدت پسند مسلمان قتل کر رہے ہیں”۔ لیکن انہوں نے اس الزام کے کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔

ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد امریکی کانگریس میں موجود ری پبلکن اراکین نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائجیریا میں “عیسائیوں پر بڑھتے مظالم” عالمی تشویش کا باعث ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق، اگر ٹرمپ کا یہ فوجی دھمکی نما بیان عملی جامہ پہنتا ہے تو افریقہ میں امریکا کی نئی فوجی مداخلت کا آغاز ہو سکتا ہے، ایک ایسے وقت میں جب خطے میں پہلے ہی امریکی اثر و رسوخ کمزور ہو چکا ہے۔

نائجیریا کی حکومت نے فی الحال امریکی صدر کے اس دھمکی آمیز بیان پر کوئی سرکاری ردعمل نہیں دیا۔

متعلقہ مضامین

  • مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
  • امریکا: تارکین وطن کے ویزوں کی حد مقرر: ’سفید فاموں کو ترجیح‘
  • ’عیسائیوں کا قتلِ عام‘: ٹرمپ کی نائجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی
  • 7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
  • ٹرمپ کی 2026 ء کیلیے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 2026ء کیلئے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر کر دی
  • انڈین طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • میکسیکو میں امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ