پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگیا، بنگلہ دیشی ہائی کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعاون بڑھانے کے روشن امکانات کا اظہار کیا ہے۔
ہائی کمشنر نے حال ہی میں ہونے والے معاہدے کا ذکر کیا جس کے تحت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چاول کی تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔ اس معاہدے کے ذریعے بنگلہ دیش میں چاول کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا۔ انہوں نے پاکستان سے چینی اور کپڑے کی درآمدات میں دلچسپی ظاہر کی، جو بنگلہ دیش کی مارکیٹ میں بہت زیادہ طلب رکھتے ہیں۔
جنوبی کوریا کے سابق صدر یون پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد
محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی رابطے نہ ہونے کو ایک اہم مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ دونوں حکومتیں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ جلد ہی بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، جس سے نہ صرف کاروباری افراد بلکہ سیاحوں کے لیے بھی سفری سہولت میسر ہوگی۔
پشاور کے تاریخی جی ٹی روڈ کا دورہ کرتے ہوئے، ہائی کمشنر نے اس کے ثقافتی اور تاریخی پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطے بڑھانے اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک تجارتی، ثقافتی اور سفری تعلقات میں نئے مواقع پیدا کریں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔
نائیجیریا میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکا، 18 افراد ہلاک
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کے دونوں ممالک ہائی کمشنر کے درمیان
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ، دستخط بھی ہوگئے
اسلام آباد:پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ(پی ٹی اے) طے پا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کے سیکریٹری تجارت جواد پال اور افغانستان کی جانب سے افغان ڈپٹی وزیر تجارت ملا احمد اللہ زاہد نے معاہدے پر دستخط کیے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر ٹیرف میں نمایاں کمی کریں گے اور معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں ممالک کا یہ اقدام دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور خطے میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والا تجارتی معاہدہ یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے مؤثر رہے گا۔
معاہدے کے تحت پاکستان افغانستان سے درآمد کیے جانے والے انگور، انار، سیب اور ٹماٹر پر ڈیوٹی کم کرے گا جبکہ افغانستان پاکستان سے آنے والے آم، کینو، کیلے اور آلو پر ٹیرف میں کمی کرے گا۔