سانحہ کالاباغ، صلح کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
میانوالی کے علاقے کالا باغ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شیعہ، سنی کشیدگی کے دوران شہید ہونیوالے 2 بیٹوں کے والد نے اپنے بچوں کا خون امام حسین علیہ السلام کے نام پر معاف کر دیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
میانوالی، سانحہ کالا باغ کے حوالے سے تقریب صلح کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ میانوالی کے علاقے کالا باغ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شیعہ، سنی کشیدگی کے دوران شہید ہونیوالے 2 بیٹوں کے والد نے اپنے بچوں کا خون امام حسین علیہ السلام کے نام پر معاف کر دیا۔ جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس ضلع میانوالی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور سربراہ امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی کوششوں سے صلح کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علامہ سید افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ میں شکر گزار ہوں شہداء کے وارثوں کا جنہوں نے مجھے صلح کے لیے اختیار دیا۔ واضح رہے کہ فریقین کے درمیان صلح میں جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان کی مقامی قیادت، سید انتصار حسین نقوی، مقامی رہنماء حاجی جاوید اور پیر شاہد گیلانی سمیت سیاسی و مذہبی شخصیات نے اہم کردار ادا کیا۔ تقریب میں شہید عقیل عباس اور شہید برکت علی کے لواحقین کے علاوہ کالا باغ اور میانوالی کے عوامی حلقوں، صحافیوں، گدی نشینوں سمیت بڑی تعداد میں معززین نے شرکت کی۔ شہداء کے والد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی خاطر اپنے بیٹوں کا خون معاف کرتے ہیں، اب ہم بھائی بھائی ہیں۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
30 جولائی کو پشاور میں قبائلی عوام کا گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوگا: نعیم الرحمان
---فائل فوٹوامیرِ جماعتِ اسلامی نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 30 جولائی کو پشاور میں قبائلی عوام کا گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ بلوچستان حقوق مارچ مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں جاری ہے، مولانا ہدایت الرحمان کو مظفرگڑھ کے مقام پر روک دیا گیا ہے، حکومت سے گزارش کرتے ہیں مولاناہدایت الرحمان کو راستہ دیں، ہم پاکستان کے عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ بلوچستان کے عام شہریوں کی آواز ہے، پُرامن بلوچستان مارچ کا راستہ نہ روکا جائے، یہ لانگ مارچ جمہوری عمل ہے، آئینی حدود کے دائرے میں ہے، جماعتِ اسلامی پورے ملک کو جوڑتی ہے، کچھ لوگ غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو اللّٰہ تعالیٰ نے معدنی وسائل سے مالا مال کر رکھا ہے، بدقسمتی سے بلوچستان کے لوگوں کو گیس نہیں فراہم کی جاتی، بلوچستان کے شہریوں میں احساس محرومی پایہ جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے شہریوں کا احساس محرومی دور کیا جائے، قبائلی علاقوں میں امن کے لیے ہر کوشش کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال تشویشناک ہو رہی ہے، مسلم حکمرانوں کے لیے غزہ کی صورتحال پر خاموشی لمحۂ فکریہ ہے، غزہ میں بچے شہید ہو رہے ہیں، مسلم دنیا ڈٹ کر بات کرے تو کوئی حل نکل سکے گا، غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی مستقل خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست حقوق کشمیر اور فلسطین کے طور پر منایا جائے گا۔