اے این پی کی سیاست شفاف کتاب کی طرح ہے، ایمل ولی خان
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
کراچی :عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولی خان کی تاریخ روشن اور آزاد ہے، جس پر دنیا بھر میں تحقیق کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سرزمین پر جب بھی جمہوریت اور امن کی بات ہوگی، ولی خان کا ذکر ضرور کیا جائے گا۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اے این پی کی سیاست شفاف اور واضح ہے، لیکن پاکستان میں ہمیشہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے۔ ان کے مطابق انتخابات کا عمل سب کے سامنے ہے، لیکن عوام کو کبھی ان کے حقوق نہیں دیے گئے۔
انہوں نے جلسے میں موجود شرکاء کے نظم و ضبط کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی مثال آپ ہے۔ جلسے سے اے این پی کے رہنما میاں افتخار احمد اور شاہی سید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔