ہنگورجہ،شاعر حضرت سید معراج علی رضا شاہ کا عرس منایاگیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ہنگورجہ(نمائندہ جسارت) سندھ کے عظیم صوفی بزرگ اور نامور شاعر حضرت سید معراج علی رضا شاہ جھانیان کا سالانہ عرس رانی پور کے قریب بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر ادبی کانفرنس کا انعقاد کیا جس کو نامور ادیب پروفیسر خاوند ڈیو لاڑک، سعید بھیلار، لالان چنا اور دیگر نے مقالا پیش کیا۔ انہوں نے کہا جھانیان خاندان کے شعراکی شاعری اور خاندان نے محبت علم کا سنگم ہے۔ صوفی شاعروں نے سندھ دھرتی پر امن، محبت اور سلامتی کا پیغام دیا ہے۔ سید مہدی شاہ ،سیدشیر علی شاہ، سید معراج علی رضا شاہ، سید ثمر علی شاہ جہانیاں جو صوفی راگ کو عروج پر لے آئے ہیں اور صوفی راگ کا حقیقی عاشق سے گہرا تعلق ہے۔ یہاں صوفیانہ کلام پیش کرنے والوں نے اپنے ملک میں اپنا نام روشن رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جھانیان خاندان حیدرآباد ،گچیرو اور رانی پور کے قریب رہائش اختیار کی یہاں کے جھانیان خاندان کا رانی پور کے پیر،راشدی اور ٹالپروں سے قریبی تعلق تھا یہ درگاہ صوفی فنکاروں کے لیے ادارے کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر ریڈیو ،ٹی وی کے نامور صوفی فنکاروں خانصاحب فتح علی خان ،عزت علی خان ، سیدوزیرعلی شاہ ،حمید راجپر،فقیر نجم علی،حسین ڈنو، منصورعلی عباسی،امتیاز علی،شاھد چانڈیو،فقیر شفائت علی،فقیر سائم علی سمیت دیگراں نے مہدی سائیں، شیرعلی شاہ،سمرعلی شاہ،جانن چن،سچل سائین،لطیف سائین کے کلام پیش کرکے سرد رات میں محفل کو گرم کیا اور خوب داد حاصل کیا ۔ جھانیان خاندان کے ڈاکٹر عاشق علی شاہ ،میجر سید تصور علی شاہ ،سید مہتاب علی شاہ،سید مقبول علی شاہ ،راجا شاہ ،یونین کونسل سیٹھارجہ بالا کے چیئرمین ڈاکٹر ذاکر حسین سولنگی ، صحافی عبدالرحیم سولنگی ،حفیظ منگی،علی داد راجپر،عمران علی اور سندھ ،بلوچستان،پنجاب کے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیکورٹی کا انتظام انتہائی سخت کردیں گے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جھانیان خاندان علی شاہ
پڑھیں:
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت حضرت بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت حضرت بری امام سرکارؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو عرس کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک کنٹرول، پارکنگ، صفائی، پانی کی فراہمی، روشنی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زائرین کی سہولت اور خدمت کو اولین ترجیح دی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام انتظامات بروقت اور مکمل ہوں۔(جاری ہے)
محمد حنیف عباسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بری امامؒ کا عرس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اور اس سال اس روحانی اجتماع کو شایان شان، منظم اور پرامن انداز میں منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے آپس میں مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں تاکہ زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کی جا سکے اور روحانی ماحول کو برقرار رکھا جا سکے۔محمد حنیف عباسی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے سرانجام دیں اور عرس کے موقع پر کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔