حکومتی کاوشیں رنگ لے آئیں، چین کی اہم شعبے میں سرمایہ کاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
سٹی42: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کی میڈیکل آلات کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی کاوشوں کے باعث ملک میں سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار۔
چین کی 80 کمپنیوں نے پاکستان میں طبی آلات کے شعبے میں شراکت داری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا،میڈیکل اور سرجیکل شعبے میں تجارت کےفروغ کے لیے تقریباً 250 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
چینی کمپنیوں نے پاکستان میں میڈیکل آلات کے شعبے کی مزید ترقی کے لیے جوائنٹ وینچرز کے قیام پر زوردیا،چین کی جدید ٹیکنالوجی طبی صنعت کو ترقی دینے میں معاون، ٹیکس مراعات اور لیبر فورس سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہے۔
پاکستان کی میڈیکل صنعت کی مالیت 600 ملین ڈالر سے زائد، چینی سرمایہ کاری سے مزید ترقی متوقع ہے، ایس آئی ایف سی نے معاونت سے معاشی بحالی کے لیے کاروباری سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا۔
پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کے لیے چین کی
پڑھیں:
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔