Nai Baat:
2025-09-18@14:22:33 GMT

بل گیٹس نے طلاق کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تسلیم کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

بل گیٹس نے طلاق کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تسلیم کر لیا

کیلیفورنیا:دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی طلاق کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ہے۔

بل گیٹس نے ایک بیان میں کہا کہ طلاق ان کے لیے اور میلنڈا دونوں کے لیے ایک مشکل اور تکلیف دہ تجربہ تھا۔ "طلاق میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہے,” بل گیٹس نے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں امید تھی کہ ہماری شادی میرے والدین کی طرح کامیاب ہو گی، جو 45 سال تک ساتھ رہے۔”

بل گیٹس نے یہ بھی کہا کہ "جب میلنڈا سے ملاقات ہوئی، تو میں کامیاب تھا، لیکن جب ہم ایک ساتھ تھے تو میری کامیابی میں اور بھی اضافہ ہوا۔” میلنڈا گیٹس نے بھی طلاق کو ایک مشکل اور کٹھن مرحلہ قرار دیا تھا۔ دونوں کے درمیان 27 سالہ رفاقت کے بعد 2021 میں طلاق ہو گئی تھی۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: بل گیٹس نے

پڑھیں:

کینیڈین شخص کی 20 سال بعد بینائی بحال، نایاب ’ٹوٹھ اِن آئی‘ سرجری کیا ہے؟

کینیڈا میں ایک انوکھے آپریشن کے ذریعے 20 سال سے نابینا شخص کی بینائی بحال کر دی گئی۔ 34 سالہ برینٹ چیپ مین نے بچپن میں ایک دوا کے مضر اثرات کے باعث بینائی کھو دی تھی اور گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران قریب 50 آپریشن کرائے لیکن ناکام رہے۔

رواں برس ماہرِ امراض چشم ڈاکٹر گریگ مولونی نے ان پر نایاب “ٹوٹھ اِن آئی” سرجری کی، جس میں مریض کا دانت نکال کر اس میں مصنوعی لینس لگایا گیا اور بعد ازاں آنکھ میں نصب کیا گیا۔ اس کامیاب عمل کے بعد چیپ مین کو ایک آنکھ سے 20/30 کی سطح کی نظر واپس مل گئی۔

مزید پڑھیں: بینائی سے محروم مگر حوصلے سے نہیں، سبی کے اللہ بخش سولنگی

چیپ مین کا کہنا ہے کہ برسوں بعد دوبارہ آنکھوں سے دنیا دیکھنا ایک نیا جنم ہے۔ انہوں نے پہلی بار اپنے ڈاکٹر سے آنکھ ملا کر بات کی اور اپنے بھانجے بھانجی کو دیکھنے کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی قرار دیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق یہ سرجری دنیا میں شاذونادر ہی کی جاتی ہے اور صرف اُن مریضوں پر ممکن ہوتی ہے جن کے لیے عام طریقۂ علاج ناکام ہو جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’ٹوٹھ اِن آئی‘ 20 سال بعد بینائی بحال کینیڈین شخص

متعلقہ مضامین

  • یوزویندر سے طلاق کے بعد انڈسٹری کی ’سلمان خان‘ بننا چاہتی ہوں، دھناشری
  • کانگریس اور مسلم لیگ کو ایک جیسا مان کر کمیونسٹوں نے غلطی کی تھی، پروفیسر عرفان حبیب
  • آن لائن گیم کی لت 14 سالہ بچے کی زندگی نگل گئی
  • صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
  • طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے بچن کی والدہ سے ملاقات کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • سعودی عرب کا لکسمبرگ کے ریاستِ فلسطین تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
  • کینیڈین شخص کی 20 سال بعد بینائی بحال، نایاب ’ٹوٹھ اِن آئی‘ سرجری کیا ہے؟
  • لکسمبرگ کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
  • اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • اداکارہ سارہ عمیر کی ڈائریکٹر محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق