پیپلز کی صوبائی حکومت میں پانی کی فراہمی و سیوریج مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں، منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی اور سیوریج کا نظام بہت بڑا مسئلہ ہے اور اس کی براہ ِ راست ذمہ داری پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے، پیپلز پارٹی 16سال سے سندھ اور کراچی پر مسلط ہے۔
گلبرگ ٹاؤن کے تحت یوسی 7میں ابو بکر صدیق پارک و اوپن ائیر جم کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ قابض میئر مرتضیٰ وہاب واٹر کارپوریشن کے چیئر مین ہیں لیکن وہ بھی کراچی میں پانی اور سیوریج کا مسئلہ حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ اقتدار پر مسلط اورعوامی مینڈیٹ پر قابض ٹولہ شہریوں کے مسائل حل کرنا چاہتا ہے نہ اختیارات و وسائل دینے پر تیار ہے، جماعت اسلامی نے مختصر وقت میں اختیارات کی کمی اور وسائل نہ ہونے کے باوجود اپنے 9ٹاؤنز میں عوام کی مثالی خدمت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ صرف گلبرگ ٹاؤن میں 20 اور دیگر ٹاؤنز میں 125پارکوں کا از سر نو بحال کر کے افتتاح کیا گیا، ہم عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور کراچی کی میئر شپ اور سندھ حکومت پر قابض ٹولے کے خلاف جدو جہد اور مزاحمت جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔ سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔ اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔