لٹویا اور سوئیڈن کے درمیان زیر آب کیبل کو نقصان
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ریگا (انٹرنیشنل ڈیسک) لٹویا اور سویڈن کی حکومتوں نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بحیرہ بالٹک میں بچھائی گئی زیرِ آب فائبر آپٹک کیبل کو نقصان ہوا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بحیرہ بالٹک میں برقی اور مواصلاتی تاروں کو پہنچنے والے نقصان کے سلسلے میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ حکام کو شبہہ ہے کہ اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ دونوں ممالک کے ماہرین نے چھان بین کے دوران کیبل کے قریب ایک بحری جہاز کا معاینہ کیا۔ لٹویا کی وزیر اعظم ایویکا سلینا نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کے لیے اپنے سوئیڈش اتحادیوں اور ناٹو کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب سول سیکرٹریٹ میں انٹرنیٹ سروس معطل
قیصر کھوکھر : پنجاب سول سیکرٹریٹ میں انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی، تمام دفاتر میں دفتری امور بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے۔
سول سیکرٹریٹ میں آنیوالی انٹرنیٹ کیبل، سیکرٹریٹ کے باہر تعمیراتی کام کے باعث منقطع ہو گئی۔ جس کے بعد سول سیکرٹریٹ میں واقع تمام دفاتر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہو کر رہ گئی۔ انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے دفاتر میں فائل ورک بھی رک گیا، جس سے سائلین اور دفتری اہلکاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق سول سیکرٹریٹ کے باہر تعمیراتی کام جاری تھا، جہاں کھدائی کے دوران مزدوروں سے انٹرنیٹ کیبل کٹ گئی۔ سیکرٹریٹ کے شعبہ آئی ٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ کیبل کی مرمت کا کام جاری ہے، جلد ہی سروس بحال کر دی جائے گی۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
Ansa Awais Content Writer