امریکا: بزرگ اور اکیلے افراد کو کمپنی دینے کیلئے کتا تیار
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
امریکی روبوٹکس کمپنی ٹام بوٹ نے بوڑھے اور دماغی پریشانی سے دوچار افراد کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ایک کتا تیار کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس کتے کو ’جینی‘ کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے، یہ صحت کے مسائل، اکیلے پن کے شکار افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس ٹیک پیٹ کو دماغی صحت کے مختلف مسائل کا سامنا کرنے والے لاکھوں لوگوں کے لیے مددگار قرار دیا جارہا ہے۔
اس روبوٹک کتے میں بہت ہی مہارت کے ساتھ جدید ترین سینسرز لگائے گئے ہیں جو انسانوں کے چھونے پر بالکل اصلی کتے کی طرح جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس روبوٹک کتے میں آواز کو سننے اور اس پر عمل کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے جس کی وجہ سے یہ حقیقت کے مزید قریب تر ہوجاتا ہے۔
یہ روبوٹک کتا بیٹری کے ذریعے کام کرتا ہے جسے عام موبائل فون کی طرح چارج کیا جا سکتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایپلیکیشن کے ذریعے اس ٹام بوٹ نامی کتے میں تبدیلی اور اسے اپ ڈیٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی میڈیا کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: فلیٹ سے بزرگ خاتون کی ہاتھ اور پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد
کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں بارہ دری اپارٹمنٹ سے بزرگ خاتون کی ہاتھ اور پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ایس ایچ او عزیز بھٹی سعید ناریجو کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 62 سالہ افشاں دختر صالحین کے نام سے کی گئی جس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جبکہ لاش 3 سے 4 دن پرانی بتائی جاتی ہے۔
مقتولہ غیر شادی شدہ اور فلیٹ میں اکیلی ہی رہتی تھی جبکہ فوری طور پر وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا۔ تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ ہلاکت کا پتہ چل سکے گا۔
ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش تشدد زدہ تھی جبکہ اس کے ہاتھ اور پاؤں بھی بندھے ہوئے تھے۔ تاہم۔ اس حوالے سے فلیٹ سے شواہد حاصل کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔