بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کون کونسی سہولیات حاصل ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کون کونسی سہولیات حاصل ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج ، اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال پر بات کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے بیانات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔
جیل سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم عدالت میں پیش ہوئے ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اور سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے ۔
چیف جسٹس کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ سے استفسار کیا کہ یہ درخواست سہولیات سے متعلق ہے، آپ نے درخواست گزار کو کیا سہولیات دیں،
سپرٹنڈنٹ اڈیالہ نے بتایا کہ کیٹیگری بی کے تحت تمام سہولیات دی جا رہی ہیں ، ٹی وی ، نیوز پیر دیا جا رہا ہے، ایک باورچی بھی دیا گیا ہے ،
جیل میں ہفتے میں دو مرتبہ ملاقات کی اجازت ہے لیکن ہم تین چار مرتبہ بھی ملاقات کروا دیتے ہیں ،
سزا ہونے سے پہلے بشریٰ بی بی کو ملوایا جاتا تھا، سزا ہونے کے بعد ملاقات کروا دیں گئے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بچوں سے فون کال پر بات کروانے کی بھی درخواست ہے۔
سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہاکہ ہم اوورسیز کالز اس لیے نہیں کروا سکتے ہمارے پاس 8 ہزار قیدی ہیں،اگر اجازت دی گئی تو دیگر قیدی اسکو عدالت میں چیلنج کر سکتے ہیں ،
ہمارے پاس 25 بیرونی ممالک کے قیدی بھی موجود ہیں،اگر ہم بات کرائیں گئے تو ایک ٹرینڈ سیٹ ہو جائے گا،
جیل رولز اور حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل کالز کی اجازت نہیں ،
جب قیدی اتا ہے تو اسکو ایک کوڈ دیا جاتا ہے جس سے وہ فون کال کر سکتا ہے ،
ملاقات تواتر کے ساتھ ہو رہی ہیں جب ٹرائل آ جائے تو ملاقات ملتوی ہو جاتی ہے،
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ان کے بھی مسائل ہیں بہت لوگ ہیں یہ اور ملنے والا ایک ہے،
میں اس معاملے میں نہیں پڑنا چاہتا ،
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ پرائیویٹ ڈاکٹرز کو بھی ملنے کی اجازت دی گئی تھی،
سپرٹنڈنٹ اڈیالہ نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں صحت کی سہولیات پاکستان میں سب سے بہترین ہیں، ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد چیک اپ کرتے ہیں ،
فیصل چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 6 اخبارات پڑھنے کی اجازت ہے، لیکن دو اخبارات دیئے گئے ہیں ،
سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی 16 ٹی وی چینلز دیکھتے ہیں اور انکو دو اخبارات دی گئی ہیں ،
عدالت نے ہدایات کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی جیل میں
پڑھیں:
میڈیا ٹاک اور ٹی وی چینلز پر پابندی،بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ری شیڈول
ملک اشرف : لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی تقاریر ،میڈیا ٹاک پر ٹی وی چینلز پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی ،بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کو بغیر کارروائی ری شیڈول کردیا گیا ۔
جسٹس شمش محمود مرزا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرنا تھی، لیکن ایک فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس ری شیڈول کردیا گیا ، تین رکنی بنچ میں جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عابد حسین چٹھہ تین رکنی بنچ میں شامل ہیں ،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 8 مارچ دوہزار تئیس کو درخواست دائر کی گئی ،درخواست میں چیئرمین پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے