1 سال میں 18 لاکھ لوگ باہر چلے جائیں وہ ملک کیسے ترقی کر رہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ جس ملک سے 1 سال میں 18 لاکھ لوگ باہر چلے جائیں وہ کیسے ترقی کر رہا ہے؟۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک کے ترقی کرنے کے دعوے پر تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اپنے بیان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیرِ اعظم اپنی ترقی کی تعریف درست کر لیں، جس ملک سے 1 سال میں 18 لاکھ لوگ باہر چلے جائیں وہ کیسے ترقی کر رہا ہے؟ عالمی سطح پر ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کو حقیقی جمہوری قوتوں کی ضرورت ہے، امریکی صدر کی تقریبِ حلف برداری میں پاکستانی وزراء کی شرکت اور برتاؤ سے اندازہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کر کے فارم 47 کی حکومت بنانے والے ہی مذاکرات سے گریز کرتے ہیں، مذاکرات کے شروع سے ہی حکومت کا رویہ منافقانہ تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک ملاقات کروانے کے لیے حکومت کو ہفتے لگ گئے، اس سے حکومت کی بے بسی صاف ظاہر ہوتی ہے، جب تک حقیقی نمائندگی نہ ہو ملکی معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، جو بھی ہمیں حقیقی آزادی کی جدوجہد سے روکتا ہے وہ ملک کا دشمن ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم کہا کہ
پڑھیں:
حیدرآباد: جنرل اسپتال حالی روڈ کے باہر رکشے میں بچے کی پیدائش
فائل فوٹوحیدرآباد کے جنرل اسپتال حالی روڈ کے باہر رکشے میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، شوہر اپنی اہلیہ کو رکشے میں لے کر زچگی کے لیے اسپتال پہنچا تھا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) حالی روڈ جنرل اسپتال ڈاکٹر عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ خاتون زچگی کے عمل کے بہت قریب تھی، اسپتال کے احاطہ میں ہی زچگی کروانی پڑی۔
ڈاکٹر عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ زچگی کے وقت رکشہ کو چادروں سے ڈھانپ دیا گیا تھا، حالت تشویشناک ہونے پر لیڈی ڈاکٹر نے اسپتال کے باہر ہی رکشے میں زچگی کروائی۔
انہوں نے کہا کہ خاتون اور نومولود کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔