کراچی کے نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کو کس کے حوالے کرنے پر غور؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی:
امریکا سے پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی خاتون کو ائرپورٹ حکام کس کے حوالے کرنے پر غور کررہے ہیں؟ اس حوالے سے ذرائع نے تفصیلات بتا دیں۔
امریکی ریاست نیویارک سے کراچی پہنچنے والی خاتون ، جو نوجوان کی محبت میں اپنے شوہر سے طلاق لے کر اور 2 بچوں کو چھوڑ کر پاکستان پہنچی تھی، گارڈن ویسٹ میں اپنی محبت سے ملنے کے بعد پریشانیوں کا شکار ہو گئی۔ نوجوان نے اسے شادی سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والدین راضی نہیں ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
بعد ازاں خاتون ویزے کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سےا ئرپورٹ پر رہ رہی تھی۔ اس دوران وہاں اس نے جنون کی حالت میں اپنے کپڑے پھاڑے اور ہنگامہ آرائی بھی کی، تاہم گورنر سندھ کی کوشش سے اسے ویزا جاری کروانے کے ساتھ ساتھ امریکا واپسی کی ٹکٹ بھی بک کروا دی گئی۔
بعد ازاں آج صبح خاتون کی امریکا واپسی تھی کہ اس نے ایئرپورٹ پر پھر ہنگامہ کیا اور واپس جانے سے انکار کردیا۔خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور اس کے بعد ڈیپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی۔ خاتون حیلے بہانوں سے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی۔
مزید پڑھیں: نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون نے ایئرپورٹ پر کیا حرکت کی، حکام پریشان
حکام نے بتایا کہ پولیس اور ایئرپورٹ سکیورٹی نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں ڈیپارچر لاؤنج تک پہنچایا۔ ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار کرانے کی تگ و دو کی وجہ سے پرواز 36 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔ سکیورٹی ایس او پیز کی وجہ سے مسافر کو زبردستی پرواز میں سوار نہیں کرایا جا سکتا ۔
ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ حکام نے خاتون کو واپس بھجوانے کے لیے امریکی قونصل خانے سے رابطہ کیا ہے اور اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ امریکی قونصل خانے کے حکام کراچی ائیرپورٹ پر خاتون سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ حکام خاتون کو امریکی قونصل خانے کے حوالے کرنے پر غور کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نوجوان کی محبت میں خاتون کو
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، بچوں سمیت 5 افراد زخمی
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے محمود آباد میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین اور ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور واقعہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے اپنی والدہ کے پاس تھے، بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس عدالت میں زیر سماعت تھا۔
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر ہلاک و زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں محمد ربانی اور اس کا بیٹا جلال ربانی شامل ہیں۔
زخمیوں میں 9 اور 12 سال کے بچوں سمیت دیگر افراد شامل ہیں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک و زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ ملزمان میں ملک فتح اور اس کے دو بیٹے ملک عاصم اور ملک وقاص شامل ہیں۔