آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی جی ایف آئی اے کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی جی ایف آئی اے کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز
پشاور: حکومت نے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات اور ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی ذولفقار حمید کو نیا آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔
دونوں اعلیٰ افرسوں کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو عہدوں سے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر مزمل اسلم نے کہا ہے کہ رواں سال صوبائی خزانے سے صحت کارڈ کےلیے 41 ارب روپے مختص کیے گئے۔
پشاور سے جاری بیان میں مزمل اسلم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو صحت کارڈ پلس پر بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صحت کارڈ کی مد میں 3 ارب روپے فوری جاری کرنے کے احکامات دیے ہیں اور کہا کہ محکمہ صحت پی ٹی آئی حکومت کے وژن کی اولین ترجیح ہے۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ رواں سال صوبائی محکمہ خزانہ نے صحت کارڈ کےلیے 41 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ 4 ماہ میں صحت کارڈ کےلیے 9 اعشاریہ 65 ارب جاری کیے گئے ہیں، صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ کے تحت خدمات جاری ہیں۔