Daily Ausaf:
2025-06-19@11:02:16 GMT

ایف آئی اے کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے نئے ممکنہ سربراہ کا نام سامنے آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کرنے والے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سلمان چوہدری کے بطور ڈی جی ایف آئی اے تعنیات کرنے کی منظوری لی جائے گی جس کے بعد انہیں ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سلمان چوہدری اس سے قبل آئی جی موٹر وے پولیس بھی رہ چکے ہیں جو اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کے عہدے پر تعینات ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مراکش کشتی حادثہ کی تحقیقات کی ذمہ داری انہیں سونپی تھی، وہ مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کےلیے 4 رکنی ٹیم کے ساتھ مراکش گئے تھے اور واپسی پر رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔

وزیراعظم نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری کو تحقیقاتی رپورٹ پر انہیں سراہا تھا۔
مزیدپڑھیں:پیسے آتے کس کو برے لگتے ہیں، ارکان پارلیمنٹ تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے پر بہت خوش

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سلمان چوہدری ایف ا ئی اے

پڑھیں:

اسرائیل نے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، شہباز شریف

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور ترکیہ کے صدور کے ساتھ خطے کی صورتِ حال پر بات کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، خطے کی موجودہ صورتحال عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور ترکیہ کے صدور کے ساتھ خطے کی صورتِ حال پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ظلم جاری ہے، عالمی ضمیر کب جاگے گا، آئی ایم ایف کو بتا دیا تھا کہ زراعت اور زرعی دواؤں پر ٹیکس نہیں لگائیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا ہے، تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں اللّٰہ نے ہمیں کامیابی دی، دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جناح میڈیکل کمپلیکس جدید ترین طبی تحقیق کیلئے آلات سےمزین ہسپتال ہوگا:وزیراعظم
  • وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے ملاقات کی
  • ایران میں حکومت کی ممکنہ تبدیلی کے بعد کا نقشہ کیا ہوگا؟ رضا پہلوی کا اہم بیان سامنے آگیا
  • اسرائیل نے ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، شہباز شریف
  • سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں کی سماعت کا آغاز، لائیو کوریج جاری
  • میسی کب بھارت کا دورہ کریں گے؟ تاریخیں سامنے آگئیں
  • شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • وزیراعظم اور صدر کی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی
  • پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو متحد ہونا ہوگا،وفاقی وزیر صحت
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین