کینیڈا نے غیر ملکی کارکنان کے مستقل رہائشی ویزوں کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کینیڈا نے غیر ملکی ہنر مند کارکنوں کے لیے 4 ہزار مستقل رہائشی ویزوں کا اعلان کیا ہے۔
کینیڈا اپنے ایکسپریس انٹری ڈرا کے ذریعے عالمی سطح پر ہنرمند کارکنوں کو اپنی جانب راغب کرتا رہتا ہے، اب کینیڈا نے غیر ملکی ہنرمند افراد کے لیے ایک اور سہولت کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ’کینیڈا برائے فروخت نہیں‘ والی ٹوپیاں بکنے لگی
امیگریشن ریفیوجیز اینڈ سٹیزن کینیڈا (آئی آر سی سی) نے ایکسپریس انٹری ڈرا نمبر 333 میں کینیڈا کے تجربہ کلاس (سی ای سی) پروگرام کے تحت 4 ہزار غیر ملکی ہنرمند کارکنان کو مستقل رہائش کے لیے درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔
اس سے قبل کینیڈا نے 2024-2026 کے لیے ایک پرجوش امیگریشن لیول پلان کا اعلان کیا تھا، 2024 میں 485,000 نئے رہائشیوں کے اہداف کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، جو 2025 میں بڑھ کر 500,000 ہو جائے گا اور 2026 میں اسی سطح کو برقرار رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا جانے کے خواہشمند طلبہ کے لیے بڑے چلینجز کون سے ہیں؟
کینیڈا کی آئی آر سی سی کی سربراہی میں اُٹھایا جانے والا یہ اہم اقدام حکمت عملی کے ساتھ مزدوروں کی شدید کمی کو دور کرتا ہے اور ملک کی اقتصادی ترقی کو فروغ دیتا ہے، یہ اقدام خاندان کے دوبارہ اتحاد میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
اس منصوبے میں میاں بیوی، شراکت داروں، بچوں اور والدین اور دادا دادی کے پروگرام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خاندان کے دوبارہ اتحاد پر بھی زور دیا گیا ہے۔
اس سہولت سے کون فائدہ اٹھا سکتا ہے؟کینیڈا کا یہ پروگرام ((سی ای سی)) کینیڈا میں پہلے ہی ملازمت کرنے والے ہنر مند کارکنوں کے لیے ترتیب دیاگیا ہے، پروگرام کا مقصد ان غیر ملکی کارکنان کو مستقل رہائش کی فراہمی ہے، اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے شرط رکھی گئی ہے کہ وہ غیر ملکی کارکنان اس اسکیم سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جنہوں نے گزشتہ 3 سال میں کم از کم ایک سال کینیڈا میں کام کیا ہو۔
بلا معاوضہ انٹرنشپ ، رضاکارانہ کام ، یا غیر مجاز ملازمت کرنے والے کارکنان کو یہ سہولت نہیں دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news رہائشی ویزے غیر ملکی کارکنان کینیڈا ہنر مند افراد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رہائشی ویزے غیر ملکی کارکنان کینیڈا ہنر مند افراد غیر ملکی کارکنان کینیڈا نے کا اعلان کے لیے
پڑھیں:
سرکاری عہدہ رکھنے والوں اور غیر فعال کارکنان کو پارٹی میں شامل نہ کرنیکی ہدایات
تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں نئی تنظیم سازی کے لئے طریقہ کار اور گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔
اعلامیہ کے حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی تنظیم نو کیلئے طریقہ کار و گائیڈ لائنزجاری کی گئی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی کے طریقہ کار کے مطابق ضلعی تنظیموں میں 9 مئی واقعات کے بعد اور گزشتہ عام انتخابات کے دوران فعال کارکنان کو پارٹی تنظیموں میں شامل کرنے کے لئے ترجیح دی جائے گی جبکہ 9 مئی کے واقعات کے بعد غیرفعال رہنے والے کارکنان اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں کو بھی پارٹی تنظیموں میں شامل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف کی تنظیمیں بنانے کے لئے پینل تشکیل دیے جائیں ، پارٹی کے ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز ضلعی سطح پر پینل تیار کریں گے، تنظیموں میں نااہل ،غیرفعال اور متنازع رہنما شامل نہیں ہوں گے۔
ریجن کے عہدیداروں کی تقرری 29 اپریل ، ضلعی عہدیداروں کی 9 مئی جبکہ تحصیل عہدیداروں کی تقرری 23 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی تنظیموں کی حتمی منظوری کا اختیار صرف پارٹی کے صوبائی صدرکو حاصل ہوگا۔