ویرات کوہلی 18 نمبر کا ہی انتخاب کیوں کرتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اپنے لیے 18 نمبر سے جذباتی وابستگی رکھتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی 18 نمبر کی کرکٹ جرسی میں انڈ 19 سے نظر آرہے ہیں، ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ میں بھی اُن کی جرسی کا نمبر 18 ہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کے نزدیک 18 نمبر اُن کی جذباتی واسبتگی تو ہے ہی تاہم وہ سمجھتے ہٰں کہ اس نمبر کے ملنے کے بعد سے انہوں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔
اس کے علاوہ ویرات کے ریسٹورنٹ سمیت دیگر کاروبار کے ناموں میں بھی 18 نمبر کا تذکرہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 18 نمبر سے ویرات کوہلی کی جذباتی وابستگی کی وجہ اُن کے والد کا انتقال بھی ہے جو 18 دسمبر 2006 کو اُس وقت دار فانی سے کوچ کرگئے تھے جب ویرات دہلی میں میچ کھیل رہے تھے۔
اس 18 نمبر سے ویرات کی محبت اور قربت کی ایک اور نئی مثال سامنے آئی کہ انہوں نے اپنی گاڑیوں کیلیے خصوصی نمبر پلیٹ حاصل کی ہے۔
ویرات کی گاڑیوں پر انگریزی کے رجسٹریشن الفاظ کے ساتھ 18 نمبر بھی درج ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی
پڑھیں:
پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا
—فائل فوٹوپاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا۔
بھارتی چینل نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق ختم کر دی گئی۔
اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں ’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق بدستور برقرار ہے، پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
دوسری جانب ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ پر اب بھی درج ہے کہ یہ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیےقابل استعمال ہے۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ ہی کسی قسم کا فوجی تعاون زیرِ غور ہے۔