بیرون ممالک قید پاکستانیوں کی رہائی، فیصل واوڈا کا جرمانے کے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے جرمانوں کی مد میں 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں بیرون ملک زیرحراست پاکستانیوں کی تعداد کتنی اور سب سے زیادہ کس ملک میں قید ہیں؟
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کے اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ قیدیوں سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں میں 50 لاکھ روپے دینے کے لیے تیار ہوں۔ چھوٹے جرائم میں ملوث لوگوں کی ہر طرح کی مدد کی جائےگی، جبکہ یتیموں اور بیواؤں کی بھی مدد کروں گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کا اجلاس ذیشان خانزادہ کی زیرصدارت ہوا جس میں سیکریٹری اوورسیز نے بتایا کہ ذاتی نوعیت کے جرائم کے قیدیوں کا خرچ حکومت برداشت نہیں کرتی۔
اس موقع پر کمیونٹی ویلیفیئر اتاشی ریاض نے بتایا کہ سعودی عرب ریاض میں 19 پاکستانیوں نے 10 لاکھ تک جرمانے کی ادائیگی کرنی ہے۔
حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے جرمانے ادا کرنے کے لیے 50 لاکھ روپے جمع کیے گئے تھے۔
اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام نے کمیٹی کو دوسرے ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدوں پر بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں سینیٹ: بیرون ممالک کی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانیوں کو واپس لانے کی قرارداد منظور
بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے قیدیوں کی حوالگی کے لیے مختص بجٹ کی تفصیلات طلب کرلیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان اوورسیز کمیٹی بیرون ممالک پاکستان جرمانوں کی ادائیگی سینیٹر فیصل واوڈا قائمہ کمیٹی قیدیوں کی رہائی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلان اوورسیز کمیٹی بیرون ممالک پاکستان جرمانوں کی ادائیگی سینیٹر فیصل واوڈا قائمہ کمیٹی قیدیوں کی رہائی وی نیوز قائمہ کمیٹی بیرون ممالک فیصل واوڈا لاکھ روپے کے لیے
پڑھیں:
ملالہ یوسف زئی کا ادارہ تعلیم و آگاہی کیلئے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
—فائل فوٹوملک میں سیلاب کے بعد ملالہ یوسف زئی نے ادارہ تعلیم و آگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا۔
ملالہ یوسف زئی نے ماونٹین انسٹیٹیوٹ فارایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر گرانٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب نے ہر صوبے میں تباہی مچائی ہے، سیلاب سے لوگ اور اسکول شدید متاثر ہوئے ہیں۔
ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کا دل پاکستانیوں کے ساتھ ہے، ہمیں ریلیف کی کوششوں میں مدد کرنے لیے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں بہت سے اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے، طلبا بالخصوص لڑکیاں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ مل کر لوگوں کی مدد کرنا ہوگی، آج ہم تمام پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بچوں کو دوبارہ کلاس رومز تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔