کنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتی کیلئے خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کیچ میں کنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتیوں کی چھان بین کے لئے خصوصی انکوائری کمیٹی قائم ہوئی۔ اسی طرح انکوائری کمیٹی کی سربراہی سپیشل سیکرٹری زراعت، ڈی جی اینٹی کرپشن اور 2 سینئر ایجوکیشن افسران شامل ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں کنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتی کیلئے خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کیچ میں کنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتیوں کی چھان بین کے لئے خصوصی انکوائری کمیٹی قائم ہوئی۔ اسی طرح انکوائری کمیٹی کی سربراہی سپیشل سیکرٹری زراعت، ڈی جی اینٹی کرپشن اور 2 سینئر ایجوکیشن افسران شامل ہوں گے جبکہ عوامی شکایات پر ضلع کیچ کی ریکروٹمنٹ کمیٹی کے تمام ممبران معطل کر دیئے گئے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کنٹریکٹ اساتذہ کی تعیناتیوں کو منسوخ کرکے ازسرنو شفاف بھرتی کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خصوصی انکوائری کمیٹی کنٹریکٹ اساتذہ کی
پڑھیں:
معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے: ہارون اختر خان
ہارون اختر خان — فائل فوٹووزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ معیشت کی تیز رفتار ترقی کے لیے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے۔
وزیراعظم کے وژن کے تحت معیشت کو مستحکم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہارون اختر خان نے کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا جہاں ان کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کراچی چیمبر آف کامرس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
معاون خصوصی ہارون اخترخان نے کہا کہ وہ ان شااللّٰہ وزیراعظم كی امیدوں پر پورا اترنے كی كوشش كریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس نے بجٹ تجاویز پیش کیں، متعلقہ ادارے بجٹ تجاویز پر فوری کام شروع کریں۔
معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ کاروبار میں آسانی اور سہولتوں کی فراہمی وزارت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام اور سرمایہ کاری میں اضافہ وزیرِ اعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔