میرپورخاص،پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پولیس کی بڑی اور کامیاب کارروائی میرپورخاص سٹی میں ہونے والی مختلف اسنچنگ میں ملوث گینگ گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص شبیر احمد سیٹھار کے سخت احکامات پر انچارج CIA اقبال جٹ اور ایس ایچ او مہران پولیس اسٹیشن انسپکٹر امین مری کی ہمراہ ٹیم بڑی اور کامیاب کارروائی، مختلف اسنیچنگ میں ملوث گینگ کے ملزمان محسن لودھی ولد عبد الرشید لودھی اور شہروز لودھی ولد شاہد لودھی، عامر میمن ولد عبد الرحمٰن میمن کو میرپورخاص پولیس نے گرفتار کرلیا.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میرپورخاص پولیس موبائل فون میں ملوث کی حدود
پڑھیں:
کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو گرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے کیماڑی مچھر کالونی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے پانچ کلو گرام زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان منشیات فروش ہیں اور ماما یعقوب کا منشیات کا نیٹورک آپریٹ کرتے تھے ۔