حیدرآباد: شیدی گوٹھ کے نزدیگ اوور فلو ہو جانے کے باعث سیوریج کا پانی راہگیروں کے لیے مشکلات کا سبب بنا ہوا ہے
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
حیدرآباد: شیدی گوٹھ کے نزدیگ اوور فلو ہو جانے کے باعث سیوریج کا پانی راہگیروں کے لیے مشکلات کا سبب بنا ہوا ہے.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: سہراب گوٹھ میں کباڑ کے 30 سے زائدگوداموں میں آگ لگ گئی
کراچی میں سہراب گوٹھ میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آگ لگ گئی۔سہراب گوٹھ بڑے میدان میں گوداموں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔مختلف گوداموں کے مالکان نے میڈیا پرگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گوداموں میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔مالکان کے مطابق گراؤنڈ میں ایک ہزار سے زیادہ گودام ہیں، 30 سے زائد گوداموں میں آگ لگی ہوئی ہے۔مالکان کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے فائر بریگیڈ کے پاس پانی نہیں ، ہر بار آگ لگنے پر کہا جاتا ہے کہ واٹر ٹینکر خود خرید کر لائیں۔دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے 4 فائر ٹینڈر کام کر رہے ہیں۔