جنگ فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے حوالہ ہنڈی کے الزام میں کراچی کے علاقے بہادر آباد کے فلیٹ پر چھاپہ مار کر ایک خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق فلیٹ کو ہنڈی کے کاروبار اور کلیکشن آفس کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، کارروائی اسٹیٹ بینک سرکل کے عملے نے عدالت سے سرچ وارنٹ لے کر کی تھی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق حوالہ ہنڈی کا منظم نیٹ ورک فریدہ غازی نامی خاتون چلا رہی تھی۔

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی ملکی کرنسی برآمد

کراچیایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی.

..

خاتون فریدہ غازی سمیت دیگر ملزمان خبیب ملک اور مزمل حبیب کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران فلیٹ سے 50 لاکھ روپے اور 2500 یورو نقد، ادائیگی کی دستاویزات، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور لیجرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی ا ئی اے

پڑھیں:

9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں 9 مئی کو شاہ فیصل تھانے میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور شاہنواز جدون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

اے ٹی سی نے 17 ملزمان پر مقدمے میں فرد جرم عائد کی تاہم کمرہ عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
  • 9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • فیشن ڈیزائنر نومی انصاری 1.25 ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں گرفتار،تفتیش شروع
  • کراچی: برطرف پولیس اہلکار گاڑیاں چھیننے لگے
  • کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
  • سندھ، بلوچستان کی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی
  • کراچی: فلیٹ سے بزرگ خاتون کی ہاتھ اور پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد
  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • کراچی: سوٹ کیس سے لاش ملنے کا معمہ حل، قاتل قریبی خاتون دوست نکلی
  • راولپنڈی: ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان گرفتار