سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا، کارروائی کے دوران میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں آپریشن 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا ۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور فورسز کی کارروائی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 خوارج کو ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر اسرار اور سپاہی محمد نسیم نے شہادت کا رتبہ پا لیا ، میجر اسرار آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 29 سالہ میجر حمزہ اسرار شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے تھا اور سپاہی محمد نعیم شہید کی عمر 26 سال تھی، ان کا تعلق ضلع نصیر آباد سے تھا۔
علاقے میں موجود دیگر خارجیوں کے خاتمے کےلئے سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
TagsImportant News from Al Qamar.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اور سپاہی
پڑھیں:
شمالی وزیرستان سے دو بینک منیجرز اغوا، علاقہ مکینوں کا احتجاج کا اعلان
شمالی وزیرستان(نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقہ ہرمز میں نامعلوم افراد نے دو نجی بینکوں کے برانچ منیجرز کو اغوا کر لیا۔ واقعہ جمعرات کی شام سات بجے پیش آیا، جس کی تصدیق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقار خان نے کی ہے۔
ڈی پی او کے مطابق اغوا کار بینک منیجرز کے ساتھ فلائنگ کوچ کے ڈرائیور کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، جبکہ مغویوں کی بازیابی کے لیے مقامی آبادی میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔
علاقہ مکینوں نے اغوا کے اس واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آج جمعہ کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مغویوں کی فوری بازیابی کے لیے اقدامات کریں، ورنہ احتجاج کو وسعت دی جائے گی۔
تاحال اغوا کاروں کی شناخت یا ان کے مقاصد سے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم پولیس اور سیکیورٹی ادارے واقعہ کی تحقیقات اور مغویوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
Post Views: 4