پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کیخلاف درخواست خارج کرنے کو چیلنج کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کیخلاف درخواست خارج کرنے کو چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کیخلاف درخواست خارج کرنے کو چیلنج کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آئینی بینچ کے 12 دسمبر 2024 کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی، حکومت نے درخوست میں استدعا کی کہ اپیل منظور کرتے ہوئے 12 دسمبر کا آئینی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی شق 2، 3، 4، 5 آئین سے متصادم ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے تحت کیے گئے تمام اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
درخواست میں صدر پاکستان، سیکریٹری کابینہ اور سیکریٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آئینی بینچ نے پریکٹس پروسیجر آرڈیننس کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان سمیت دیگر کی دائر درخواستیں خارج کردی تھیں۔
جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے تھے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس ختم ہو چکا ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا تھا کہ آرڈیننس کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر میں پارلیمنٹ نے قانون سازی کر دی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا تھا کہ قانون آجائے تو آرڈیننس خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا تھا کہ آرڈیننس کے تحت بنی کمیٹی ختم ہوگئی، کمیٹی کے فیصلوں کو پاس اینڈ کلوز ٹرانزیکشنز کا تحفظ ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا تھا کہ آئین صدر پاکستان کو آرڈیننس جاری کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف گوہر علی خان، افراسیاب خٹک، احتشام الحق اور اکمل باری نے آرڈیننس کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پریکٹس اینڈ پروسیجر ا رڈیننس نے پریکٹس
پڑھیں:
واجبات کی دوسری قسط 3 سے 15 نومبر تک لازمی جمع کرادی جائے، وزارت حج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے حج واجبات کی دوسری قسط 6لاکھ 50ہزار روپے 3 سے 15نومبر تک اپنے متعلقہ بنک میں جمع کرا کر کمپیوٹرائزڈ رسید حاصل کریں، دوسری قسط بروقت جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور ہوگی، آن لائن ادائیگی والے عازمین حسب سابق آن لائن پورٹل استعمال کرسکتے ہیں۔
جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے کہا کہ حج 2026ءکے جو درخواست گزار واجبات کی پہلی قسط جمع کرا چکے ہیں وہ دوسری قسط 3تا 15نومبر 2025ءتک جمع کراسکتے ہیں۔
ایسے افراد جو مکة المکرمہ میں ڈبل بیڈ فیملی روم کی اختیاری سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ 2لاکھ روپے فی کس اضافی جمع کرائیں گے، جبکہ ٹرپل بیڈ فیملی روم کی اختیاری سہولت حاصل کرنے کے لیے 67ہزار روپے فی کس جمع کرانے ہوں گے، یہ دونوں سہولیات صرف مکة المکرمہ میں ہی دستیاب ہوں گی، بعد میں حج پیکج تبدیل کرنا ممکن نہیں ہوگا، لہٰذا دوسری قسط جمع کراتے وقت پیکج کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری قسط جمع کراتے وقت بنک سے کوائف کی تصحیح اور پیکج کی تبدیلی صرف شارٹ سے لانگ حج کے حوالے سے کرائی جاسکتی ہے جبکہ لانگ سے شارٹ حج پیکج کی تبدیلی کے لیے بذریعہ بنک وزارت مذہبی امور میں درخواست بھجوانا ہوگی، جسے صرف دستیابی کی صورت میں ہی منظور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دوسری قسط جمع کرانے سے قبل اپنی متعلقہ بنک برانچ سے اپنے کوائف میں کسی قسم کی درستگی کرائی جاسکتی ہے، گروپنگ کے مسائل شناختی کارڈ نمبرکی درستگی کے لیے وزارت کے متعلقہ حج آفیسر، انچارج آئی ٹی سیل کو تحریری درخواست بھی بھجوانا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری قسط بروقت جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور ہوگی،کسی بھی مرحلے پر حج داخلہ منسوخ کرانے کی صورت میں وزارت مذہبی امور ضوابط کے مطابق کٹوتی کی مجاز ہے، منسوخ شدہ درخواستوں کی بقیہ رقم درخواست گزار کے متعلقہ بنک اکاﺅنٹ میں واپس بھجوائی جائے گی۔