اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
تل ابیب : حماس کی جانب سے 8 قیدیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل نے بھی 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا، ریڈ کراس کی گاڑیاں فلسطینی قیدی مغربی کنارے کے علاقے پہنچ گئیں۔
رہا ہونے والوں میں 30 بچےاور 32 عمر قید کی سزا پانےفلسطینی شامل ہیں جنہوں نے اسرائیل سے رہائی پانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حماس نے 5 تھائی اور 3 اسرائیلی یرغمالیوں کورہا کیا تھا، غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ 42 روز پر محیط ہے، پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی طے ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فلسطینی صحافی نے امداد جمع کرنیوالی پاکستانی تنظیموں کو بے نقاب کر دیا
جلال الفراء نے پروگرام کے آخر میں اس بات پر گہرے دکھ کیساتھ شکوہ کیا کہ پاکستان میں مختلف تنظیموں نے فلسطینیوں کے نام پر 150 ارب روپے چندہ جمع کیا ہے مگر غزہ کے مظؒلوموں تک ایک سوئی بھی نہیں پہنچی۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز فلسطینی صحافی اور تجزیہ کار جلال محمود الفراء نے پاکستان کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے دل کا درد کھول بیان کر دیا۔ جلال الفراء نے پروگرام کے آخر میں اس بات پر گہرے دکھ کیساتھ شکوہ کیا کہ پاکستان میں مختلف تنظیموں نے فلسطینیوں کے نام پر 150 ارب روپے چندہ جمع کیا ہے مگر غزہ کے مظؒلوموں تک ایک سوئی بھی نہیں پہنچی۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ پاکستانی تنظیمیں فلسطینیوں کے نام پر امداد جمع کرتی ہیں، لیکن وہ امداد فلسطینیوں تک نہیں پہنچتی۔ جلال الفراء نے مزید کہا کہ میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ فلسطینیوں کی لاشوں کیساتھ ایسا سلوک نہ کریں۔