ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 5وکٹوں سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
دبئی (اسپورٹس ڈیسک )ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیبل ٹاپ پر اپنی برتری بحال کی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میکس ہولڈن نے 54 گیندوں پر 70 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو 19 اوورز میں کامیابی دلائی۔ پہلے ہی پلے آف میں جگہ بنانے کے بعد وائپرز نے اس جیت کے ساتھ ٹاپ ٹو میں جگہ بنائی۔اس سے قبل ٹام کرن نے 34 گیندوں پر 9 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز بنائے تھے جس کے باوجود جائنٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے تھے۔ڈیزرٹ وائپرز نے پاور پلے میں دونوں اوپنرز کھو دیئے کیونکہ مارک اڈیئر نے ایلکس ہیلز کو آئوٹ کیا اور بلیسنگ مزرابانی نے پہلے 4 اوورز میں فخر زمان کو آٹ کیا۔ دونوں وکٹیں بالترتیب کرس جارڈن اور ٹام کرن کے شاندار کیچز کا نتیجہ تھیں جس کی بدولت وائپرز نے پاور پلے میں 2 وکٹوں کے نقصان 42 رنز بنائے۔ اگرچہ رنز کا تعاقب وائپرز کے حق میں رہا اور آخری 5 اوورز میں 33 رنز کی ضرورت تھی۔ ہولڈن نے 42 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جس کے بعد اعظم خان کی تیسری وکٹ نے جائنٹس کو امید کی کرن دکھائی۔ہولڈن ایڈم ھ ناقابل شکست رہے اور انہوں نے 21 گیندوں پر 32 رنز بنائے اور وائپرز کو 19 اوورز میں فتح سے ہمکنار کیا۔پہلے کھیلتے ہوئے گلف جائنٹس کے لئے یہ ایک مشکل مقابلہ تھا۔ جیمز ونس کو سیم کرن نے 15 رنز پر آئوٹ کیا اور جائنٹس پاور پلے میں صرف 31 رنز ہی بنا سکے۔ونندو ہسارنگا طاقتور ترین خطرے بنے جنہون نے جائنٹس کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا انہوں نے 7 ویں اوور میں ٹام السوپ کو آئوٹ کیا جنہوں نے 26 گیندوں پر 17 رنز بنائے تھے ۔ جس کے بعد جورڈن کاکس صرف 3 رنز کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو کردیا جس سے جائنٹس کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز ہوگیا۔ خزیمہ تنویر نے 9 ویں اوور میں شمرون ہیٹمائر کو آئوٹ کرکے جائنٹس کی مشکلات میں اضافہ کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وائپرز نے اوورز میں گیندوں پر
پڑھیں:
قومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ، اسٹارز اور چیلنجرز نے اپنے میچز جیت لیے
قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں منگل کوکھیلے جانے والے میچز میں اسٹارز اور چیلنجرز نے فتوحات سمیٹ لیں۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسٹارز نے کانکررز کو 23 رنز سے ہرا دیا۔ یہ کانکررز کی چار میچزمیں پہلی شکست رہی۔
اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 145 رنز بنائے،سدرہ امین 3چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں،فاطمہ ثنا نے 34 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
کانکررز جواب میں 7 وکٹوں پر 122 رنز بناسکی۔فاطمہ ثنا نے 38 اور نجیہہ علوی نے 39 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ انوشے ناصر،نیلم مشتاق اور وحیدہ اختر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سدرہ امین پلیئر آف دی میچ رہیں۔
اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں چیلنجرز نے اسٹرائیکرز کو 7 رنز سے ہرادیا۔
چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 145 رنز بنائے۔عالیہ ریاض 35 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ ڈیانا بیگ اور ذونیش ستار نے تین تین کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔
اسٹرائیکرز ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 138 رنز بناسکی۔ایمان فاطمہ نے9 چوکوں کی مدد سے56 رنز کی اننگ کھیلی،صدف شمس نے 31 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔