غزہ/ انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے فضائی کارروائی میں لبنان کی سرحد سے اسرائیل میں داخل ہونے والے ترکیے کے 3 شہریوں کو شہید کردیا جبکہ غزہ پر صہیونی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے 8 یرغمالیوں کو رہا کردیا جس کے بدلے میںاسرائیل کی جانب سے بھی 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد الضیف ’ابو خالد‘ کی شہادت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ ترین صہیونی فضائی حملے میں کم از کم 10 فلسطینی شہید ہو گئے ،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ علاقے میں کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں، تازہ ترین کارروائی مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے تممون میں کی گئی۔دوسری جانب خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ لبنان میں اسرائیل کی فضائی کارروائی میں 3 ترک شہری شہید ہوگئے ہیں۔ ترک وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ہم اس غیرقانونی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ادھر اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے رہا کیے گئے 8 یرغمالیوں کے بدلے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا۔ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے قریب ہجوم نے جشن منایا اور ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مقبوضہ یروشلم میں قیدیوں کی رہائی کا جشن منانے پر 12 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ حماس نے آج جنگ بندی معاہدے کے تحت 5 غیر ملکیوں سمیت اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا، 3 اسرائیلیوں سمیت 8 اسیروں کو قیدیوں کے تبادلے کے تیسرے مرحلے میں رہا کیا گیا تھا۔مزید برآں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد الضیف ’ابو خالد‘ کی شہادت کا اعلان کردیا۔ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ویڈیو بیان میں محمد الضیف کی شہادت کا اعلان کیا۔ ابو عبیدہ میں اپنے بیان میں محمد الضیف کے نائب مروان عیسیٰ سمیت القسام بریگیڈز کے دیگر سینئر کمانڈروں غازی ابو طماعہ، رائد ثابت، رافع سلامہ، احمد الغندور اور ایمن نوفل کی شہادت کا اعلان بھی کیا۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال جولائی میں محمد الضیف کو نشانہ بنانے کااعلان کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے المواسی کیمپ میں ایک کمپاؤنڈ پر بڑا فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 90 فلسطینی شہید اور 300 سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا تھا کہ اس حملے محمد الضیف اور ان کے ساتھ موجود رافع سلامہ شہید ہوگئے تاہم حماس کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: القسام بریگیڈز کے کی شہادت کا اعلان اسرائیلی فوج فلسطینی شہید محمد الضیف کی جانب سے کو رہا

پڑھیں:

اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھا دیے، 24 گھنٹوں میں مزید 98 فلسطینی شہید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں کسی معاہدے کا امکان نہیں، کارروائی میں توسیع کریں گے: اسرائیل نے امریکہ کو بتا دیا
  • اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھا دیے، 24 گھنٹوں میں مزید 98 فلسطینی شہید
  • اسرائیلی فوج غزہ میں داخل،3 صحافیوں سمیت 62 فلسطینی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی حملے، 33 فلسطینی شہید، اسرائیل نے انخلا کے لیے عارضی راستہ کھول دیا
  • اسرائیلی فوج کی غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں، مزید 90 فلسطینی شہید
  • غزہ سٹی میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کا آغاز، 91 فلسطینی شہید، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، ایک ہی دن میں 100 سے زائد فلسطینی شہید
  • پاکستان تنازعات کے بات چیت کے ذریعے پرامن حل کا حامی ، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • غزہ میں اسرائیلی فوج داخل، 3 صحافیوں سمیت 60 فلسطینی شہید
  • اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری تھم نہ سکی، مزید 16 فلسطینی شہید