صائم ایوب کب تک صحت مند ہوں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی صائم ایوب کی صحت سے متعلق اہم خبر شیئر کردی ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میگا ایونٹ میں آنے والی تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہیں گے، پی سی بی کی پوری ٹیم چیمپئنز ٹرافی کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے آج کسی بھی وقت قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔محسن نقوی نے صائم ایوب کی صحت سے متعلق سوال پر کہا کہ صائم کو ٹھیک ہونے میں کم سے کم 3 سے 4 ہفتے لگیں گے، ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں، صائم ایوب کے پیر سے پلستر اتر گیا ہے۔واضح رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور انہیں چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر لندن علاج کے لیے بھیجا گیا ہے۔دوسری جانب پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں صائم ایوب کا نام بھی شامل ہے، تاہم بورڈ نے حتمی اسکواڈ کا فیصلہ آج کرنا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے صائم ایوب
پڑھیں:
اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز
اسلام آباد میں 2 میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔