ایئرسیال اور ویز ایئر کا پاکستان اور امارات کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ایئرسیال اور ویز ایئر کا پاکستان اور امارات کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
اسلام اباد (سب نیوز )پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دونوں ممالک کے درمیان فلائٹس کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔اس مقصد کے لیے پاکستان کی ایئرسیال اور ہنگری کی ویزایئر دونوں ممالک کے درمیان پروازیں چلائیں گی۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے جمعے کے روز عرب نیوز کو بتایا کہ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے مضبوط اور پائیدار تعلقات کی نشان دہی کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کی نجی ایئرلائن ایئرسیال جلد ملک کے تین شہروں سے ابو ظبی کے لیے اپنے آپریشنز کا آغاز کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ویز ایئر ابو ظبی اور پاکستان کے دو شہروں کے درمیان فلائٹس چلائے گی جس سے مسافروں کو سستا سفر میسر ہو سکے گا۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ فلائٹس آپریشن میں توسیع سے دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں اور سیاحت کو فائدہ ہوگا۔
ایئر سیال پاکستان کی نجی ایئرلائن ہے جس کا آغاز 25 دسمبر 2020 کو ہوا تھا۔ ایئر سیال نے پہلے مقامی فلائٹس شروع کیں اور بعد ازاں بین الاقوامی آپریشنز کا آغاز کیا۔ پاکستان کی نجی ایئرلائن کی پہلی بین الاقوامی پرواز 29 مارچ 2023 کو شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ پہنچی تھی۔ جون 2023 میں ایئر سیال نے اپنے آپریشنز کو اومان کے دارالحکومت مسقط تک توسیع دے دی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
پوپ فرانسس کے انتقال پر ایک درجن ممالک کا قومی سطح پر سوگ کا اعلان
ْروم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر ایک درجن سے زیادہ ممالک نے قومی سطح پر سوگ کا اعلان کیا ہے ۔(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق ان ممالک میں ارجنٹائن، برازیل، چلی، کیوبا، وینزویلا، گوئٹے مالا ، کوسٹاریکا اور پاناما شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک سپین ، ہنگری، بھارت اور مشرقی تیمور میں بھی پوپ کی موت پر سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اٹلی کی طرف سے بھی سوگ کے اعلان کی توقع ہے۔ پوپ فرانسس کے آبائی ملک ارجنٹائن میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔