مریم نواز کی اے آئی تصاویر،ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے مریم نواز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا
ملزم کی شناخت عالم خان کے نام سے ہوئی،ملزم کاتعلق تخت بھائی سے ہے،ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،آن لائن ہتک عزت اور سائبر کرائم میں ملوث ملزموں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ملزموں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے بنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیرکرنے والا ملزم پشاور سے گرفتار کرلیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی سے گرفتارکیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے
پڑھیں:
الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنا دیا
الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔
جسٹس رانا زاہد محمود کی سربراہی میں ٹربیونل نے پی پی 159 سے متعلق پی ٹی آئی امیدوار مہر شرافت علی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کی گئیں، کیونکہ عذرداری کے تمام صفحات پر امیدوار کے دستخط موجود نہیں تھے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق بیانِ حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام درج نہ ہونے کے باعث یہ درخواست سماعت کے قابل نہیں۔
واضح رہے کہ مہر شرافت علی نے عام انتخابات میں مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتخابی عذرداری درخواست خارج مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز