حکومت نے پٹرول اور ڈیزل مہنگے کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری 2025ء ) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل مہنگے کر دیے، پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے مقرر کر دی گئی، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام پر ایک ہی دن میں مہنگائی کے 2 بم گرا دیے۔ ایل پی جی مہنگی کیے جانے کے بعد حکومت نے پٹرول اور ڈیزل بھی مہنگے کر دیے۔
پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپیہ جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔(جاری ہے)
اضافے سے پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 257 روپے 13 پیسے ہو گئی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 95 پیسے ہو گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ اس سے قبل اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ماہ فروری کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ قیمت بڑھنے کے بعد گھریلو سلنڈر43 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈرکی قیمت 2996 روپے 88 پیسے ہوگئی ہے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایل پی جی حکومت نے
پڑھیں:
سونا فی تولہ11 ہزار 7 سو روپے سستا ۔۔۔قیمت کہاں تک جاپہنچی،کنواروں کے لیے خوشی کی خبرآگئی
کراچی(نیوز ڈیسک) سونے کی قیمت میں تیزی کا تسلسل ٹوٹنے کے بعد ریکارڈ کمی ہوگئی۔صرافہ مارکیٹوں کے مطابق عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی، 24 قیراط فی تولہ سونا 11 ہزار 7 سو روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 31 روپے کمی سے 3 لاکھ 1 ہزار 783 روپے ریکارڈ ہوئی جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 116 ڈالر کی بڑی کمی سے 3338 ڈالر ہوگئی۔واضح رہےگزشتہ روز قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
مزیدپڑھیں:انسٹا گرام نے ٹک ٹاک کیپ کٹ کے مقابلے میں صارفین کو اچھی خبر سنا دی