پاک بحری نے 240 ملین روپے کی شراب قبضے میں لے لی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
قبضے میں لی گئی 240 ملین روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی شرا ب میڈیا کو دکھا ئی جا رہی ہے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور اے این ایف نے مشترکہ میری ٹائم آپریشن میں 240 ملین روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی شرا ب قبضے میں لے لی ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی (PMSA) اور انسداد منشیات فورس (ANF) نے ایک مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن (JIBO) میں 240 ملین روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی شراب لے جانے والے ایک بے وطن بحری جہاز کو کامیابی کے ساتھ روک لیا۔یہ ممنوع سامان پاکستان میں غیر قانونی استعمال کرنا تھا، لیکن میری ٹائم فورسز کی جانب سے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کر تے ہوئے اس کی تقسیم کو روک دیا۔ یہ آپریشن غیر قانونی اسمگلنگ کی سرگرمیوں سے نمٹنے اور سمندری قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ایجنسیوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ضبط شدہ شراب کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن پاکستان نیوی، پی ایم ایس اے اور اے این ایف کی غیر قانونی تجارت سے قومی پانیوں کی حفاظت اور پاکستان کی بحری سلامتی کی کوششوں کو تقویت دینے میں مؤثریت کو اجاگر کرتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی غیر قانونی ملین روپے میری ٹائم
پڑھیں:
لاہور میں منشیات فروش خاتون گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
لاہور:اچھرہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی سرچ آپریشن کے دوران رکشہ چوک کے قریب کی گئی، تلاشی لینے پر خاتون کے قبضے سے 5 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔
گرفتار خاتون کی شناخت زینت بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو مبینہ طور پر ملتان روڈ سے فاضلیہ کالونی منشیات سپلائی کرنے آئی تھی۔
پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اچھرہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔