بلاک بسٹر انڈین فلم سیریز ’ہیرا پھیری‘ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
بلاک بسٹر انڈین فلم سیریز ’ہیرا پھیری‘ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، معروف ہدایتکار پریہ درشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہیرا پھیری 3 کی ہدایتکاری کریں گے، اور فلم میں اکشے کمار (راجو)، سنیل شیٹی (شیام) اور پاریش راول (بابو بھیا) ایک بار پھر اپنے مشہور کرداروں میں نظر آئیں گے۔
یہ سب اس وقت شروع ہوا جب اکشے کمار نے پریہ درشن کو 68ویں سالگرہ کی مبارکباد دی اور انہیں فلموں میں ماسٹر پیس بنانے والا قرار دیا۔
جواب میں، پریہ درشن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: "شکریہ اکشے کمار! بدلے میں، میں آپ کو ایک تحفہ دینا چاہتا ہوں۔ میں ‘ہیرا پھیری 3’ بنانے کے لیے تیار ہوں۔ کیا آپ، @suniel.
سنیل شیٹی، جو ہمیشہ ہیرا پھیری سیریز کے بارے میں جذباتی رہے ہیں، نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا:”ہیرا پھیری اور پوچھ پوچھ!!! چلیں کرتے ہیں #HeraPheri3″
ہیرا پھیری (2000) اور اس کے سیکوئل پھر ہیرا پھیری (2006) نے شائقین کے دل جیت لیے تھے۔ مداحوں کو سالوں سے تیسرے حصے کا انتظار تھا، اور اب پریہ درشن کی واپسی کے ساتھ، یہ امیدیں پھر سے جاگ گئی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ہیرا پھیری پریہ درشن
پڑھیں:
ای چالان کے ذریعے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی سمجھ سے بالاتر ہے‘ سردار عبدالرحیم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے ذریعے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اگر نادرا نے ایسا کوئی اقدام کیا ہے تو عوام جاننا چاہتے ہیں کہ کیا یہ فیصلہ صرف سندھ کے لیے ہے یا دیگر صوبوں میں بھی یہی قانون نافذ ہے؟ سردار عبدالرحیم نے اپنے بیان میں کہا کہ قانون پر عمل درآمد ہر شہری کا فرض ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ عوام پر بھاری جرمانے عائد کرنے سے پہلے کراچی شہر سمیت سندھ بھر میں سڑکوں اور روڈ نیٹ ورک کی حالت بہتر بنائے۔