جھنگ: ٹریفک وارڈن کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اویس خان: جھنگ میں ایک شاہراہ پر ٹریفک وارڈن عابد حسین کا رکشہ ڈرائیور سے تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور سے تلخ کلامی کے بعد اسے تھپڑ مارا۔
واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ٹریفک وارڈن عابد حسین کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ ٹریفک وارڈن عابد حسین کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کہا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ ناروا سلوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شہری کی عزت نفس کو مجروح ہونے نہیں دیا جائے گا اور ایسی کارروائیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹریفک وارڈن
پڑھیں:
کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ حافظ قرآن جاں بحق، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوکر فرار ہوگیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سال کا حسین جاں بحق ہوگیا۔ حسین حافظ قرآن تھا اور عالم بننے کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق اورنگی گلشن بہار میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان ایک راہ گیر شہری کو لوٹ رہے تھے، قریب موجود شہری نے اپنے اسلحہ سے ملزمان پر فائرنگ کی، شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا، جبکہ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 14 سال کا حسین جاں بحق ہوگیا۔
ہلاک ملزم کے پاس سے اسلحہ اور گولیاں ملی ہیں، شہری کا لائسنس یافتہ اسلحہ بھی فارنزک کیلئے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے، ہلاک ملزم کی شناخت کی جا رہی ہے۔
حسین کے ماموں نے اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میرا بھانجا نماز پڑھ کر مسجد کے باہر بیٹھا تھا، ڈاکوؤں نے حسین سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، حسین نے موبائل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑا تو ڈاکو اسے گھسیٹتے ہوئے لے گئے، ڈاکو نے 9 گولیاں چلائیں، میں فائرنگ کی آواز سن کر باہر آیا تو لوگ میرے بھانجے کو اسپتال لیکر جا رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ بھانجے کو نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی پر نجی اسپتال لے گئے ڈاکٹروں نے بتایا حسین جاں بحق ہوگیا ہے، حسین حافظ قرآن تھا اور عالم بننے کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔