آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) نے بھارتی فلمی ستاروں اور کھلاڑیوں کے بڑھاپے کی دلچسپ تصاویر تخلیق کی ہیں، جنہیں اے آئی آرٹسٹ جوزف نے سوشل میڈیا پر ’ستارے مرجھا گئے، کہانیاں باقی ہیں‘ کے عنوان سے شیئر کیا ہے۔

یہ تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، ان تصاویر میں بالی ووڈ کے معروف اداکاروں، بشمول شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، الو ارجن، فہد فاضل، موہن لال، رام چرن، دیپیکا پڈوکون اور ایشوریا رائے، کے بڑھاپے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Joseph (@multiversematrix)

اے آئی کے ذریعے بنائی گئی رنویر سنگھ، انوشکا شیٹی، ترشیا کرشنن، عالیہ بھٹ اور تمنا بھاٹیہ کی تصاویر جھریوں اور سفید بالوں کی عکاسی کرتی ہیں، جبکہ عامر خان اور پربھاس کو گنجا دکھایا گیا ہے۔

دوسری جانب شاہ رخ اور سلمان خان ادھیڑ عمری میں بھی اپنی پرکشش شخصیت برقرار رکھتے نظر آتے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین نے ان تصاویر پر مزاحیہ اور حیرت بھرے تبصرے کیے، جن میں کچھ کا کہنا تھا کہ ’شاہ رخ تو ویسا ہی لگ رہا جیسا ابھی ہے‘ اور ’سلمان خان اب بھی متاثر کن ہیں‘، جبکہ کچھ نے ریتھک روشن اور شاہ رخ خان کو کبھی بوڑھا نہ ہونے والا قرار دیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہ رخ

پڑھیں:

آئی پی ایل میں معروف کمنٹیٹرز کو تنقیدی تجزیہ پیش کرنا مہنگا پڑ گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے باقی میچز میں مشہور کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول کو کمنٹری پینل سے ہٹا دیا۔

دونوں مبصروں نے پچ کیوریٹرز کےحوالے سے خیالات کا اظہار کیا تھا جن سے ناراض ہوتے ہوئے کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال کے سیکریٹری نریش اوجھا نے تقریباً 10 روز قبل ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے آئندہ میچز میں ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول کو کمنٹری پینل سے ہٹانے کی درخواست کی تھی۔

کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے سائمن ڈول کا کہنا تھا کہ اگر اجنکیا رہانے کی ٹیم (کولکتہ نائٹ رائڈرز) کو ایڈن گارڈنز کے کیوریٹرز کی جانب سے سپورٹ نہیں مل رہی تو ان کو نیا ہوم گراؤنڈ ڈھونڈنا چاہیئے۔

جبکہ ہارشا بھوگلے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کولکتہ نائٹ رائڈرز گھر پر کھیل رہی ہے تو ان کو وہ ٹریک ملنے چاہیئں جس کے متعلق ٹیم کا خیال ہے کہ ان کے بولرز کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پیر کے روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کے میچ کے دوران دونوں کمنٹیٹرز موجود نہیں تھے۔

ہارشا بھوگلے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کسی بھی میچ کے لیے تعین نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم، اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکی کہ کمنٹری روسٹر ایسوسی ایشن کی باضابطہ شکایت کے بعد ترتیب دیا گیا یا پہلے۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کی نجکاری براہ راست دکھائی جائے: 67 ہزار عازمین حج، سعودیہ سے رابطہ کیا جائے، وزیراعظم
  • خوشخبری ،معروف گاڑی کی آسان اقساط پر ادائیگی کا پلان متعارف
  • پشاور تا کراچی چلنے والی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال
  • پہلگام واقعہ، بھارت پاکستان مخالفت میں جعلی تصاویر پھیلانے لگا
  • ماریہ ملک مداحوں سے مخاطب ہونے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل
  • پہلگام واقعہ؛ پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اے آئی سے بنی جعلی تصاویر کا استعمال
  • وائرل فحش ویڈیو میری نہیں: سجل ملک
  • معروف اداکارہ شوبز کی چکاچوند چھوڑ کر ویٹر بن گئیں؛ حیران کن وجہ
  • آئی پی ایل میں معروف کمنٹیٹرز کو تنقیدی تجزیہ پیش کرنا مہنگا پڑ گیا
  • ‘پاکستان کے خلاف کارروائی کی جائے’، بھارتی میڈیا کیسے جنگی ماحول بنارہا ہے؟