حکومت چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرے، پی بی سی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
چیف ایگزیکٹو احسان ملک نے خط میں کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا سن کر کونسل کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، لیکن اس سے جنوبی ایشیائی ہمسایہ ممالک میں ٹیرف کے مقابلے میں فرق برقرار رہ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان بزنس کونسل نے مسابقتی ممالک کے ساتھ برآمدی مراعات کے جامع بینچ مارکنگ کی سفارش کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خاص طور پر چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے برآمدات کا ہدف 60 ارب ڈالر مقرر کیا ہے، جسے 3 سال میں حاصل کیا جائے گا۔ پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ اس قابل ستائش مقصد میں علاقائی طور پر غیر مسابقتی توانائی کی لاگت، زیادہ ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکسوں سے کیش فلو کا بوجھ شامل ہیں۔ پی بی سی کے چیف ایگزیکٹو احسان ملک نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بات کو سن کر کونسل کے ارکان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، لیکن اس سے جنوبی ایشیائی ہمسایہ ممالک میں ٹیرف کے مقابلے میں فرق برقرار رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ براعظم افریقہ کے 54 ممالک میں ہماری مارکیٹ تک رسائی اور تجارتی نمائندگی بھارت کے مقابلے میں کم ہے، پی بی سی نے وزارت تجارت کے ساتھ ماضی کے تجارتی معاہدوں سے حاصل کیا گیا سبق شیئر کیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی بی سی نے کہا کہ پی بی سی کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ برآمدات پر مبنی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک وسیع معاہدے پر غور کرے، تاہم موجودہ سرمایہ کاری پالیسیاں مارکیٹ کی طلب کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے مقابلے میں اس طرح کی سرمایہ کاری کے حق میں فرق نہیں کرتیں۔
مالیاتی پالیسی اور ٹیکس نظام کے بارے میں احسان ملک نے کہا کہ پی بی سی ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو بڑھانے کی حمایت کرتی ہے لیکن یہ سب کاروبار اور سرمایہ کاری کی ترقی کو فروغ دے کر کیا جانا چاہیے، تاکہ اسے برآمدات اور لوکل مینوفیکچرنگ کی طرف راغب کیا جاسکے، باضابطہ بنانے کارپوریٹائزیشن اور کمپنیوں کی لسٹنگ کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور ٹیکس بیس کو وسیع کیا جائے تاکہ ٹیکس سے محروم اور کم ٹیکس والے شعبوں کو شامل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ بجٹ کی طرح پہلے سے ٹیکسوں پر ٹیکس لگا کر جی ڈی پی کے تناسب میں اضافے کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو یہ کاروبار کی ترقی کی حوصلہ افزائی کے برعکس ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی حوصلہ افزائی کے مقابلے میں سرمایہ کاری نے کہا کہ پی بی سی کے ساتھ
پڑھیں:
پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
دو دہائیوں بعد پاکستان کے آف شور تیل و گیس ذخائر میں کامیاب بولیاں موصول ہو گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں تقریباً 8 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جو ڈرلنگ کے دوران ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق، اس بڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس شامل ہیں جو تقریباً 53,510 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہیں۔ انڈس اور مکران بیسن میں ایک ساتھ ایکسپلوریشن کی حکمت عملی کامیاب ثابت ہوئی، اور یہ پاکستانی اپ اسٹریم سیکٹر میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔
کامیاب بڈرز میں ترکیہ پیٹرولیم، یونائیٹڈ انرجی، اورینٹ پیٹرولیم، فاطمہ پیٹرولیم کے علاوہ او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ماری انرجیز اور پرائم انرجی جیسی مقامی کمپنیاں شامل ہیں۔ امریکی ادارے ڈیگلیور اینڈ میکناٹن کے مطابق پاکستان کے سمندر میں ممکنہ گیس کے ذخائر 100 ٹریلین کیوبک فٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔
یہ پیش رفت پاکستان کی توانائی کی خودکفالت اور مقامی وسائل کی ترقی کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی، جبکہ بین الاقوامی شراکت دار ملک کے سمندری وسائل میں دلچسپی بڑھا رہے ہیں۔ ریٹائرڈ نیوی ایڈمرل فواد امین بیگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سمندر میں معدنیات اور دیگر وسائل چھپے ہیں، اور اب ہمیں انہیں نکالنے کی صلاحیت پیدا کرنی ہو گی۔