ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، ڈاکٹر اصغر مسعودی نے اپنے خطاب میں لاہور اور مشہد کے سسٹر سٹیز ہونے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایران پاکستان کیساتھ سیاحتی تعاون کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ انہوں نے لاہور کو پاکستان کی ثقافتی پہچان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہر بے شمار تاریخی اور سیاحتی مواقع سے مالامال ہے، جبکہ مشہد زیارتی، سیاحتی اور طبی سہولیات کے لحاظ سے ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے محکمہ سیاحت، ثقافتی ورثہ اور دستکاری کے منیجنگ ڈائریکٹر سید جواد موسوی کی قیادت میں ایران کے 10 رکنی سیاحتی وفد نے لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، لاہور میں پاکستان کی معروف سیاحتی کمپنیوں کے سربراہان کیساتھ ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وفد نے پاکستانی سیاحوں کیلئے ایران میں دستیاب سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی اور زیارت، طبی سیاحت، کھیل، تعلیم اور عمومی سیاحت کے شعبوں میں ایران کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی و سیاحتی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا، تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، ڈاکٹر اصغر مسعودی نے اپنے خطاب میں لاہور اور مشہد کے سسٹر سٹیز ہونے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایران پاکستان کیساتھ سیاحتی تعاون کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ انہوں نے لاہور کو پاکستان کی ثقافتی پہچان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شہر بے شمار تاریخی اور سیاحتی مواقع سے مالامال ہے، جبکہ مشہد زیارتی، سیاحتی اور طبی سہولیات کے لحاظ سے ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں شہروں اور ممالک کے درمیان سیاحتی تعاون کے فروغ سے نہ صرف عوامی روابط مضبوط ہوں گے بلکہ دوطرفہ تعلقات بھی مزید مستحکم ہوں گے، جو دونوں اقوام کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ ایرانی وفد میں محکمہ سیاحت کے منیجنگ ڈائریکٹر سید جواد موسوی کے علاوہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے سربراہ مادرشاہیان، سپہران ائیرلائن کے سربراہ سعید ولیزادہ اور ایران کے دیگر نمایاں سیاحتی ماہرین شامل تھے۔

پاکستانی سیاحتی وفد کی قیادت شایان ٹریولز کے طاہر خان نے کی، جبکہ وفد میں ملک کی معروف سیاحتی کمپنیوں کے سربراہان بشمول زاہد انور، قیصر الہی جعفری، سید حسن رضا، طارق سراج، محمد علی اور حسن مسعود میرزا شامل تھے۔ اس موقع پر سید جواد موسوی نے لاہور کی سیاحتی شخصیات کو ایران کے دورے کی دعوت دی اور اعلان کیا کہ لاہور میں ایران کے نامور شاعر حکیم فردوسی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ مزید برآں، انہوں نے یہ خوشخبری بھی دی کہ بہت جلد ایران کی سپہران ائیرلائن پاکستان کے بڑے شہروں سے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی، جو دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولتوں کو مزید بہتر بنائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیاحتی تعاون کے فروغ ممالک کے درمیان پاکستان کی نے لاہور ایران کے کہا کہ

پڑھیں:

محمد علی درانی اور محمد علی سیف کی ایرانی سفیرسے ملاقات، 8پاکستانیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ

اسلام آباد:   سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کی آمد پر سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا ۔
دونوں ر ہنماؤں نے ایران کے روحانی رہبر سید علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ۔
محمد علی درانی نے سیستان (ایران) میں 12 اپریل کو قتل ہونے والے 8 مزدوروں سے متعلق بات چیت کی ۔
محمد علی درانی نے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ان شہید مزدوروں کے اہل خانہ کے جذبات سے ایرانی سفیر کو آگاہ کیا ۔
محمد علی درانی نے ایرانی سفیر سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ قاتلوں کو نہ صرف گرفتار کیا جائے بلکہ ان کی نشاندہی بھی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ایران میں کام کرنے والے محنت کشوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایرانی حکومت موثر اقدامات کرے۔
انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی غریب ترین خطے کے غریب ترین لوگ ہیں، ان بے گناہوں کے قتل سے ان کے خاندان مزید غربت کا شکار ہوگئے ہیں ،دونوں حکومتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس ضمن میں مناسب اقدامات کریں۔
محمدعلی درانی نے کہاکہ دہشت گرد خطے کی ترقی، عوام کے زندہ رہنے اور روزگار کمانے کے بنیادی حقوق کے دشمن بن گئے ہیں، دونوں برادر ہمسایہ ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جو خطے کے امن واستحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے
محمد علی درانی نے تجویزنے تجویزدی کہ  دہشت گردی کے خاتمے کےلئے افغانستان، ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، یہ اقدام باہمی اقتصادی، تجارتی اور عوام کی سطح پر روابط کے فروغ کےلئے بھی ضروری ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی طرف سے ایران کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا
بیرسٹر محمد علی سیف  نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران حکومت کے اقدامات میں پورا تعاون کریں گے۔
بیرسٹر محمد علی سیف کی خیبر پختونخوا تشریف لانے کی دعوت ایرانی سفیر نے قبول کر لی
ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے پاکستانی مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا
ایرانی سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ  ایران کی حکومت پاکستانی محنت کشوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کوششیں کر رہی ہے، قاتلوں کو گرفتار کریں گے اور ان کے نام عوام کے سامنے لائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان موجودہ 3 ارب ڈالر تجارت کے حجم کو 10 ارب ڈالر تک لیجانا چاہتے ہیں، ایرانی سفیر نے دونوں راہنماؤں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور ایرانی حکومت کی جانب سے قانون اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • نہروں کا ایشو مشترکہ مفادات کونسل طے کرے گی
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • پاک ترکیہ اقتصادی و اسٹرٹیجک تعاون
  • پاکستان اور روس کا تعاون مزید بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی روابط پر اتفاق
  • ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا پیغام
  • علاقائی راہداریوں، تجارتی روابط اور جنوبی-جنوبی تعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
  • پاکستان اور ترکیہ کا توانائی، کان کنی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
  • محمد علی درانی اور محمد علی سیف کی ایرانی سفیرسے ملاقات، 8پاکستانیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ
  • سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، ایران
  • وزیراعظم شہباز شریف سے گلیکسی اسپیس وفد کی ملاقات، اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون پر اتفاق