مانچسٹر، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر ایک شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
برطانوی شہر مانچسٹر سٹی سنٹر میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے قرآن پاک کی کچھ روز قبل بے حرمتی کی اور اب اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے The Glade of Light وکٹوریہ اسٹیشن کے قریب قرآن مجید کی بے حرمتی کی تھی، ویڈیو میں ایک شخص کو ملزم کے قریب جاکر پاک کتاب چھیننے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
گریٹر مانچسٹر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے فی الحال تفتیش کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بے حرمتی
پڑھیں:
ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے چالان پروسیکیوشن برانچ میں جمع کردیا
اسلام آباد میں قتل ہونے والی سوشل میڈیا سیلیبریٹی ثنا یوسف کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے واقعے کا چالان پروسیکیوشن برانچ میں جمع کردیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے چالان میں عمر حیات کو ثنا یوسف کا قاتل قرار دیا ہے۔
چالان میں مقتولہ ثنا یوسف کی پھوپھی اور والدہ اور دیگر اہم گواہان کے بیانات بھی شامل ہیں جبکہ ملزم کا اعترافی بیان بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ثنا یوسف کیس میں اہم پیشرفت، والد کا بیان بھی سامنے آگیا
رپورٹس کے مطابق چالان کا معائنہ پروسیکیوشن افسران کریں گے جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اس سے قبل گرفتار ملزم عمر حیات عرف ’کاکا‘ نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا تھا۔ ملزم نے بیان دیا تھا کہ اس نے ملاقات سے انکار پر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔