علماء و ذاکرین نے کہا کہ آج غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمان بھی اسرائیلی خونی جارحیت و مظالم کے خلاف روزانہ درجنوں قربانیاں دے کر کردار حسینی کو زندہ کرنے کی تاریخ دہرارہے ہیں، اہل بیت اطہارؑ سے عقیدت و محبت کل ایمان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام یوم جشن ولادت نواسہ رسول، سردار جنت سیدنا امام حسینؑ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر محاذ کے مرکزی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت، محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں منعقدہ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے کہا کہ نواسہ رسولؑ کی ولادت باسعادت پر خود اللہ تعالیٰ نے ان کا نام حسینؑ رکھا، نبیؐ و علیؑ کے گھرانے کی خوشیوں کا تذکرہ خیر حُب رسولؐ و آل رسولؐ اور ایمان کامل کی نشانی ہے، آپؐ نے اپنے چہیتوں حسنین کریمینؑ کے لئے فرض نمازوں کے سجدوں کو طول دیا، ممبر سے خطبہ جمعہ چھوڑ کر حسینؑ کو جلد گود میں اٹھانے کیلئے اتر پڑے، نبی کریمؐ نے اپنے دونوں نواسوں کو سردار جنت ہونے کی بشارت و خوشخبری دی اور فرمایا حسینؑ مجھؐ سے ہے اور میںؐ حسینؑ سے ہوں۔

علماء و ذاکرین نے کہا کہ اہل بیت اطہارؑ کی افضلیت و شان میں تاقیامت آنے والے مسلمانوں کیلئے فرمایا کہ میں تمہارے لئے دو چیزیں چھوڑے جارہا ہوں ان کو مضبوطی سے تھامے رہو گے تو گمراہ نہیں ہوں گے، ایک کتاب اللہ اور دوسرا اہل بیتؑ اور میری سنت، سیدنا امام حسینؑ نے دین حق کی سربلندی و حفاظت کیلئے اپنے پورے گھرانے سمیت جان قربان کردی لیکن غیر شرعی نظام اور ظلم و جبر، ناانصافی کو قبول نہیں کیا، آج غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمان بھی اسرائیلی خونی جارحیت و مظالم کے خلاف روزانہ درجنوں قربانیاں دے کر کردار حسینی کو زندہ کرنے کی تاریخ دہرارہے ہیں، اہل بیت اطہارؑ سے عقیدت و محبت کل ایمان ہے، آج پاکستان سمیت مسلم ممالک میں غیر شرعی، ظالمانہ، مغربی جمہوریت اور سودی نظام نے ملت اسلامیہ کو کمزور و منتشر اور اغیار کی غلامی میں دے دیا ہے۔

سیمینار سے علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، مولانا منظرالحق تھانوی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، علامہ حسن شریفی، علامہ شیخ سکندر حسین نوربخشی، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، علامہ سید طاہر جمال تھانوی، علامہ ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مولانا حافظ محمد ابراہیم چترالی، مولانا مفتی علی المرتضیٰ، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروزالدین رحمانی، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک و دیگر نے خطاب کیا۔ محاذ کے نائب صدر خطیب اہل بیتؑ علامہ سید سجاد شبیر رضوی کی جانب سے یوم جشن ولادت نواسہ رسولؐ کی خوشی کے اظہار میں عقیدت و محبت و احترام کے ساتھ کیک کاٹ کر مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی، حسین الدین شاہ رحمانی نے سیدنا امام حسینؑ کی شان میں منقبت پیش کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اہل بیت محاذ کے

پڑھیں:

پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ، مودی حکومت کی چال ہے: عبدالخبیر آزاد  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ علماء کرام  نے ہمیشہ پاکستان کی یکجہتی،  وحدت، اتحاد کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ اور مودی حکومت کی چال ہے، جس کو ہم سب مسترد کرتے ہیں۔ انڈین حکومت ہمیشہ اقلیتوں کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث رہتی ہے۔ انڈیا سندھ طاس معاہدہ توڑ کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارت دباؤ ڈال کر جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  راولپنڈی میں ڈویژنل انتظامیہ کے زیر اہتمام قومی یکجہتی کانفرنس سے صدارتی خطاب میں کیا۔ اس موقع پر نمائندہ کمشنر راولپنڈی ایڈیشنل کمشنر مسعود احمد بخاری، نمائندہ آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو، ڈی سی اٹک راؤ عاطف، ڈی سی مری ظہیر عباس شیرازی، ڈی سی چکوال سارہ حیات، ڈی پی او اٹک محمد حیات، ڈی پی او مری آصف امین، ڈی پی او چکوال احمد محی الدین، ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف ذوالفقار،اے ڈی سی جی راولپنڈی ڈاکٹر حسان طارق ودیگرڈپٹی کمشنر و ڈی پی او صاحبان، قاضی عبدالغفار قادری،علامہ محمد رشید ترابی،مفتی اسحاق ساتی،علامہ کاظم رضا نقوی،مولانا ڈاکٹر مختار احمد ندیم،مفتی شفیق اعوان،مولانا عبدالستار نیازی، مفتی عبید اللہ قادری،مولانا سید چراغ الدین شاہ،مولانا حافظ اقبال رضوی،علامہ عارف حسین واحدی،مولانا عتیق الرحمن شاہ،مولانا عبدالظاہر فاروقی کے علاوہ ڈویژن،ڈسٹرکٹ و تحصیل امن کمیٹیوں سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔  

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ، مودی حکومت کی چال ہے: عبدالخبیر آزاد  
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام پر حاضری
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی روضۂ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ پر حاضری
  • پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیتؑ کے زیراہتمام امن سیمینار کا انعقاد
  • وزیر اعلیٰ فوری طور پر مولانا محمد دین کو برطرف کریں، سید علی رضوی
  • کوئٹہ، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ آصف حسینی کا نام ای سی ایل سے خارج
  • متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • متحدہ علماء محاذ کا 26 اپریل ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا اعلان
  • علامہ ساجد نقوی سے کے پی کے علماء وفد کی ملاقات
  • علامہ ساجد نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد کی ملاقات