ٹیرف اضافے سے کچھ تکلیف ہوگی لیکن نتائج شاندار ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اب عقلمندی کیساتھ چلایا جا رہا ہے، جسکے نتائج شاندار ہونگے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیوں ہم کینیڈا کو سبسڈی دینے کیلئے سیکڑوں ارب ڈالر ادا کرتے ہیں۔؟ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محصولات میں اضافے سے کچھ تکلیف ہوگی، لیکن اس کے نتائج شاندار ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جو ملک امریکا کی درآمدات پر ٹیرف لگائے گا، امریکا اس پر اور ٹیرف لگائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکا کا سنہری دور ہوگا، ہم امریکا کو پھر سے عظیم بنائیں گے، امریکا اب عقلمندی کے ساتھ چلایا جا رہا ہے، جس کے نتائج شاندار ہوں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیوں ہم کینیڈا کو سبسڈی دینے کے لیے سیکڑوں ارب ڈالر ادا کرتے ہیں۔؟ ہمیں کینیڈا کے پاس کسی بھی چیز کی ضرورت نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ کینیڈا کو ہماری 51ویں ریاست بننا چاہیئے، کینیڈا کے لوگوں کے لیے بہتر فوجی تحفظ اور کوئی ٹیرف نہیں ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نتائج شاندار ڈونلڈ ٹرمپ کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سفارتی روابط کو ترجیحی راستہ قرار دیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔