دعوت اسلامی کے تحت حفظ وناظرہ کرنے والے طلبہ میں اسناد کی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کوٹری(جسارت نیوز)دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کوٹری میں 250سے زائد قرآن پاک حفظ و ناظرہ کرنے والے شاگردوں میں تقسیم اسناد کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔جس میں سندھ کے نگران عرفات عطاری۔محمود عطاری۔زوار عطاری اور عبدالجبار عطاری نے اسناد تقسیم کیں۔دعوت اسلامی کے مدرستہ المدینہ کے زیراہتمام حیدرآباد ڈویژن کے مختلف اضلاع جامشورو ٹنڈوالہیار ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کے سینکڑوں شاگردوں کی جانب سے رواں سال قرآن پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے پر کوٹری کے نجی ہال میں دعوت اسلامی سندھ کے نگران محمد عرفات عطاری قادری سمیت دیگر معزز مہمان نے شاگردوں کو اسناد کے ساتھ تحائف بھی دیئے۔نگراں سندھ محمد عرفات عطاری قادری کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی کے مختلف شبعہ جات کام کررہے ہیں جس میں فی سبیل اللہ بچوں کو مفت دینی تعلیم حفظ وناظرہ کے ساتھ اسلامی روایت اور زندگی گزارنے کے اصول سیکھائے جاتے ہیں۔حفظ و ناظرہ کرنے والے بچوں کی خوشی بھی قابل دید تھی اور انہوں نے بانء دعوت اسلامی الیاس قادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواشاہات کا اظہار کیا جبکہ قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں کے والدین اور معلم نے بچوں کی کامیابی پر اسے خوش آئند قرار دیا ہے اور فخر محسوس کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہمارے بچوں نے قرآن پاک حفظ کرکے دنیا وآخرت میں ہمارے لیئے باعث رحمت ثابت ہونگے اور ہمیں بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہمارے بچے بہتر مستقبل کیلئے کوشاں ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دعوت اسلامی کے قرا ن پاک حفظ کرنے والے
پڑھیں:
گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت
کامران ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستانی صنعتکار بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان، خصوصاً کراچی کے انڈسٹریل زونز میں صنعتیں قائم کرنے اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ افتتاح کے بعد گورنر سندھ نے فیکٹری کے پلانٹس اور لیتھیم بیٹریوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ صنعتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی شراکت داری نہ صرف معیشت بلکہ پاور سیکٹر کیلئے بھی سودمند ثابت ہوگی، لیتھیم بیٹریز پاکستان میں بجلی کے بحران کے حل میں اہم کردار ادا کریں گی۔ بدر گروپ کے چیئرمین نے اس موقع پر بتایا کہ 10 گیگاواٹ سے زائد توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت جدید انرجی اسٹوریج کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو خطے میں پائیدار توانائی کے فروغ کی جانب بڑا قدم ہے۔